Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کسی بھی جماعت کیلئے ایم کیوایم جیسی عوامی تحریک سے موازنہ کرنا قابل فخر بات ہے، گلفراز خٹک


کسی بھی جماعت کیلئے ایم کیوایم جیسی عوامی تحریک سے موازنہ کرنا قابل فخر بات ہے، گلفراز خٹک
 Posted on: 10/29/2015
کسی بھی جماعت کیلئے ایم کیوایم جیسی عوامی تحریک سے موازنہ کرنا قابل فخر بات ہے، گلفراز خٹک
آج تک کسی بھی سیاسی جماعت کا موازنہ تحریک انصاف سے نہیں کیاجاتا، گلفراز خٹک
تحریک انصاف میرجعفرومیرصادق کی عکاس ہے، گلفراز خان خٹک
عمران خان نیازی اورپی ٹی آئی کے دیگر رہنماانتخابات میں جس جماعت سے عبرتناک شکست کھاتے ہیں اس کی برائیاں کرنے لگ جاتے ہیں، گلفراز خٹک
باشعورعوام آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی بیمارذہنوں پر مشتمل تحریک انصاف کے سیاہ کرتوتوں کا جمہوری انداز میں جواب دیں گے،گلفراز خٹک
کراچی ۔۔۔29، اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے ایم کیوایم کے حوالہ سے عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی جماعت کیلئے ایم کیوایم جیسی عوامی تحریک سے موازنہ کرنااس جماعت کیلئے قابل فخر بات ہے ۔ ایک بیان میں گلفراز خان خٹک نے کہاکہ ایم کیوایم ،لاکھوں کروڑوں عوام کی منتخب جماعت ہے جسے عوام نے باربار مینڈیٹ دیکر اپنی نمائندگی کا حق دیا ہے اورایم کیوایم جیسی عوامی تحریک کا کسی بھی سیاسی جماعت سے موازنہ کرنا ، اس جماعت کیلئے قابل فخر بات ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج تک کسی بھی سیاسی جماعت کا موازنہ تحریک انصاف سے نہیں کیاجاتا، کسی بھی سیاسی جماعت کا تحریک انصاف سے موازنہ کرنا اس جماعت کیلئے باعث شرم سمجھا جاتا ہے کیونکہ تحریک انصاف میرجعفرومیرصادق کی عکاس ہے اور یہ جماعت میرجعفر ومیرصادق کا روپ ہے ۔گلفراز خان خٹک نے کہاکہ عمران خان نیازی اورپی ٹی آئی کے دیگر رہنماانتخابات میں جس جماعت سے عبرتناک شکست کھاتے ہیں اس کی برائیاں کرنے لگ جاتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ وہ این اے 246 میں ایم کیوایم اور این اے 144 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سے شکست کھانے کے بعد ایم کیوایم اور مسلم لیگ (ن) بیانات دے رہے ہیں۔گلفراز خان خٹک نے کہاکہ پاکستان بھر کے حق پرست عوام باشعور ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی بیمارذہنوں پر مشتمل تحریک انصاف کے سیاہ کرتوتوں کا جمہوری انداز میں جواب دیں گے۔

9/24/2016 10:43:06 PM