Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلستان جوہر کی جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے باعث 3افراد کے جاں بحق اورمتعددافراد کے جھلس کر زخمی ہونے پررابطہ کمیٹی کااظہار افسوس


گلستان جوہر کی جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے باعث 3افراد کے جاں بحق اورمتعددافراد کے جھلس کر زخمی ہونے پررابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
 Posted on: 10/29/2015
گلستان جوہر کی جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے باعث 3افراد کے جاں بحق اورمتعددافراد کے جھلس کر زخمی ہونے پررابطہ کمیٹی کااظہار افسوس 
جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعات افسوس ناک ہیں ،ر ابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
حکومت سندھ جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مثبت اقدامات بروئے کار لائے اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔29، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلستان جوہر بلاک نمبر 2میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے واقعہ میں 3افراد کے جاں بحق اور متعددافراد کے جھلس کر زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گلستان جوہر میں ہفتوں تودہ گرنے کے حادثہ میں بھی متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے تھے جبکہ یہاں جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعات افسوس ناک ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت سندھ جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مثبت اقدامات بروئے کار لائے اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ر ابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کوصبرجمیل اور زخمی افراد کو جلد ومکمل صحت یابی عطاکرے ۔ 

12/9/2016 3:13:42 PM