Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں آنے والے زلزلہ متاثرین کی امداد وبحالی کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپس ملک بھر میں تیسرے روز بھی جاری رہے


ملک میں آنے والے زلزلہ متاثرین کی امداد وبحالی کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپس ملک بھر میں تیسرے روز بھی جاری رہے
 Posted on: 10/29/2015
ملک میں آنے والے زلزلہ متاثرین کی امداد وبحالی کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپس ملک بھر میں تیسرے روز بھی جاری رہے 
زلزلہ متاثرین کیلئے کراچی کے 40امدادی کیمپوں سمیت اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختوا میں قائم کئے گئے امدادی کیمپوں پر عوام نے مزید امدادی سامان اور غذائی اجناس جمع کرائیں
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں زلزلہ متاثرین کیلئے قائم کیا گیا مرکزی امدادی کیمپ بھی جاری ہے جہاں امدادی سامان کی پیکنگ کا کام جاری ہے 
کارکنان و ذمہ داران زلزلہ متاثرین ہم وطن کیلئے آگے بڑھے ہیں اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر ان کیلئے امدادی کیمپوں پر بیٹھ کر عوام سے عطیات وصول کررہے ہیں ، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ 
امدادی کیمپوں پر بیٹھے کارکنان و ذمہ داران کو عامر خان اور کہف الوریٰ نے جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا
کراچی ۔۔۔29، اکتوبر2015ء 
ملک میں آنے والے زلزلہ متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی کیمپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ امدادی کیمپوں کے تیسرے روز بھی کراچی کے 40امدادی کیمپوں سمیت اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں قائم کئے گئے امدادی کیمپوں پر مخیر حضرات اور عوام نے بڑی میں امدادی سامان اور غذائی اجناس جمع کرائیں جن میں آٹا ، چاول ، دالیں ، تیل ، گھی ، نمک ، کمبل ، لحاف ، خشک دودھ ، وہیل چیئرز ، مصالحہ جات اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء وافر مقدار میں شامل ہیں ۔ اس سلسلے کا مرکزی امدادی کیمپ کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں بھی قائم ہے جہاں زلزلہ متاثرین کیلئے جمع ہونے والے امدادی سامان اور غذائی اجناس کی پیکنگ کا کام جاری ہے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اور ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ نے کے کے ایف کے صدر دفتر میں قائم کئے گئے مرکزی امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور یہاں خدمات انجام دینے والے کارکنان و ذمہ داران کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر خان اور کہف الوریٰ نے کہاکہ ایم کیوایم کی سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کئے جانے کے باوجود کارکنان و ذمہ داران زلزلہ متاثرین ہم وطن کیلئے جس طرح سے آگے بڑھے ہیں اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر ان کیلئے امدادی کیمپوں پر بیٹھ کر عوام سے عطیات وصول کررہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف حالات چاہے کتنے ہی بدتر کیوں نہ کردیئے جائیں ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کے دلوں سے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو ہرگز نہیں نکالا جاسکتا اور ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن دکھی انسانیت کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر انجام دیتا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اکتوبر 2005ء میں آنے والے ہولناک زلزلہ میں بھی ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کو فعال رکھا اور اس زلزلے میں ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے کام کا حکومتی سطح پر اعتراف بھی کیا گیا۔عامر خان اور کہف الوریٰ نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ایم کیوایم زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اپنی بساط کے مطابق ان کی زیادہ سے زیادہ امداد کرے گی اور ثابت کرے گی کہ ایم کیوایم اور اس کے کارکنان حالات کے ظلم وجبر کا شکار ہونے کے باوجود زلزلہ متاثرین ہم وطنوں کی امداد کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی ۔ 

9/26/2016 3:43:08 PM