Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم اعتدال پسند جماعت ہے جو اول روز سے مذہبی جنونیت اور دہشت گردی کے خلاف ہے ، شبیر احمد قائم خانی ،اقبال مقدم


ایم کیوا یم اعتدال پسند جماعت ہے جو اول روز سے مذہبی جنونیت اور دہشت گردی کے خلاف ہے ، شبیر احمد قائم خانی ،اقبال مقدم
 Posted on: 10/28/2015
ایم کیوا یم اعتدال پسند جماعت ہے جو اول روز سے مذہبی جنونیت اور دہشت گردی کے خلاف ہے ، شبیر احمد قائم خانی ،اقبال مقدم
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی اور زونل کمیٹی کے وفد کی سانحہ جیکب آبادمیں شہید ایم کیوا یم کے کارکنان کے گھروں کا دورہ اور شیعہ علماء سے ملاقات 
وفد میں ارکان رابطہ کمیٹی شبیر قائم خانی ، اقبال مقدم اور زونل انچارج اسلم تھیم و دیگر شامل،میڈیا نمائندگان سے گفتگو

جیکب آباد ۔۔۔28اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شبیر قائم خانی اور اقبال مقدم نے کہاہے کہ ایم کیوا یم اعتدال پسندجماعت ہے جو اول روز سے مذہبی جنونیت اور دہشت گردی کے خلاف ہے جو ملک کے تمام طبقات میں ہم آہنگی و محبت کی فضاء قائم کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ دھرتی صوفیوں کی سر زمین ہے اوریہاں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا فروغ قابل تشویش بات ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں سانحہ جیکب آباد پر منعقدہ تعزیتی اجلاس کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس سے قبل رابطہ کمیٹی اور زونل کمیٹی پر مشتمل وفد نے9محرم الحرام کو جیکب آبادمیں جلوس عزاء میں بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونیوالے ایم کیوا یم کے چار کارکنان علی رضا، سکندر علی ، اصغر علی اور نیاز جاکھرانی کے گھر جاکر اہل خانہ سے ملاقا ت کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا پیغام پہنچایا اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں اراکین رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی ، اقبال مقدم،سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین خالد بوگھیو،ظفر راجپوت، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی پنجومل بھیل اورایم کیوایم جیکب آباد کے زونل انچارج اسلم تھیم و اراکین زونل کمیٹی بھی انکے ہمراہ تھے ۔بعد ازاں ایم کیوا یم کے وفد نے مسجد علی میں قائم سیکرٹریٹ میں جعفریہ الاؤنس اور تنظیم وحدت المسلمین کے ڈسٹرکٹ صدر بندے علی جعفری سے بھی ملاقات کی اور سانحہ جیکب آبا د پر ایم کیوا یم کی جانب سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔ دریں اثناء وفد نے جیکب آباد کی مقامی این جی او کی جانب سے سانحہ جیکب آبا د کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع میں بھی شرکت کی ۔علاوہ ازیں وفد کے ارکان نے سانحہ جیکب آباد کے خلاف عوامی احتجاج میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے واپڈا ملازم کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی ۔

12/7/2016 10:07:03 PM