Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے صحیح معنوں میں سیاست کو خدمت کا ڈھنگ سکھایا ہے اور خدمت خلق فاؤنڈیشن انتہائی غیر سیاسی فلاحی ادارہ ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


جناب الطاف حسین نے صحیح معنوں میں سیاست کو خدمت کا ڈھنگ سکھایا ہے اور خدمت خلق فاؤنڈیشن انتہائی غیر سیاسی فلاحی ادارہ ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 8/7/2013 1
جناب الطاف حسین نے صحیح معنوں میں سیاست کو خدمت کا ڈھنگ سکھایا ہے اور خدمت خلق فاؤنڈیشن انتہائی غیر سیاسی فلاحی ادارہ ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
ایم کیوایم ہرسال سالانہ امدادی پروگرام میں ہزاروں ضرورتمندوں ،معذوروں، مساکین،یتمیوں اور،بیواؤں میں کروڑوں روپے مالیت کاامدادی سامان تقسیم کرتی ہے 
خدمت خلق فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے ایک تاریخ رکھتا ہے، مصطفی کمال 
ایم کیوایم دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر اگلے سال اس سے بڑا امدادی پروگرام کریگی اور غرباء اور مستحقین کا سہارا بنے گی، احمدعلی 
رمضان المبارک کے سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ سالانہ اور بڑے امدادی پروگرام کے شرکاء سے خطاب 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینراور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انتہائی غیر سیاسی فلاحی ادارہ ہے اگر ایم کیوایم ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی فکر کا نتیجہ اور ذہن کی پیدوار ہے تو خدمت خلق فاؤنڈیشن کے فلاحی ادارہ کا ایم کیوایم سے قبل قیام جناب الطاف حسین کی جانب سے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے جذبہ کا اظہار ہے۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ہرسال سالانہ امدادی پروگرام میں ہزاروں ضرورتمندوں ،معذوروں، مساکین،یتمیوں اور،بیواؤں میں کروڑوں روپے مالیت کاامدادی سامان تقسیم کرتاچلاآرہاہے جس کاسلسلہ سالہ سال جاری رہتاہے اورحق پرست عوام خصوصاًمخیرحضرات کے تعاون سے اس سال بھی سلسلہ جاری ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ بڑے امدادی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت ، ناصر جمال ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ،علمائے کرام ، صحافی ، شعراء ، ادیب ، سفارتکار ، تاجر ، صنعتکار اور معززین شہر بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے مستحقین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں۔امدادی پروگرام میں غرباء ، مساکین، یتیموں اور مستحقین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جن کو فرداً فرداً امدادی اشیاء سلائی مشین ، راشن ، سائیکل ، پنکھا ، کمبل ، وہیل چیئرز ، ملبوسات ، پھلوں اور سبزیوں سے لدھے ٹھیلے اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم کیوایم کا سالانہ روایتی پروگرام اپنے وقت پر ہورہا ہے ،اس پنڈال میں جو امدادی سامان موجودہے یہ اس کا پانچ فیصد بھی نہیں ہے جو ایم کیوایم سال بھر کرتی ہے ، ایم کیوایم کو یہ ہنر نہیں آتا اور ایم کیوایم پروپیگنڈے پر یقین نہیں رکھتی ہے بلکہ اس بات کو پسند کرتی ہے کہ ایک ہاتھ سے دیاجائے تو دوسرے ہاتھ کو نظر نہ آئے ۔ آج کا یہ امدادی پروگرام صرف یہ بتانے اور اس کااظہار کرنے کی ضرورت کے تحت ہوا ہے کہ سارے سال جو امدادی سرگرمیاں ہوتی ہیں اور اس کیلئے بجا طور پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار مخیر حضرات کے پاس جاتے ہیں اور مخیر حضرات کے پاس جانے کا جواز آج کا یہ سالانہ امدادی پروگرام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں اور حاجت مندوں کا جناب الطاف حسین کے ساتھ درد اور دکھ کا رشتہ ہے اورجناب الطاف حسین نے فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے کبھی بھی اپنے سیاسی عزائم کو تقویت نہیں دی جبکہ لوگوں نے ایسا کیا ہے کہ خدمت شروع کی اورسیاست کا آغاز کردیا اور حقیقت یہ ہے کہ جناب الطاف حسین نے صحیح معنوں میں سیاست کو خدمت کا ڈھنگ سکھایا ہے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وخدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی مصطفی کمال نے کہا کہ خدمت خلق کا کام ایم کیوایم اور قائد تحریک الطاف حسین کی اولین ترجیح ہے ، ایم کیوایم حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ہو دکھی انسانیت کی خدمت کا عمل کٹھن ، مشکل اور نامساعد حالات میں بھی جاری رکھا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے ایک تاریخ رکھتا ہے اور جناب الطاف حسین کی بدولت دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ 
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نگراں اور سابق سینیٹر احمد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کا پودا آج سے 30سال قبل جناب الطاف حسین نے لگایا تھا اور اسے خون پسینے سے سیچا اور پانی دیا جس کے باعث آج یہ تناور درخت بن چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت سالانہ امدادی پروگرام ہر سال وسعت اختیار کرتا جارہا ہے ، ہم دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر اگلے سال اس سے بڑا امدادی پروگرام کریں گے اور غرباء اور مستحقین کا سہارا بنیں گے ۔ انہوں نے سالانہ امدادی پروگرام کے انعقاد کیلئے حصہ لینے والے ذمہ داران ،کارکنان اور رضاکاروں کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔











5/19/2024 5:27:20 AM