Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کیمپ قائم کئے جائیں، قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی ہدایت


زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کیمپ قائم کئے جائیں، قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی ہدایت
 Posted on: 10/26/2015
زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کیمپ قائم کئے جائیں، قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی ہدایت
ہولناک زلزلے سے شدید جانی ومالی نقصان ہوا ہے اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ متاثرین امداد کے منتظر ہیں، الطاف حسین
زلزلہ متاثرین کی بھرپورامداد کرنا اور ان کی بھرپورمدد کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے، الطاف حسین
آزمائش کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے حاضرہیں، حکومتی اداروں کو پیشکش
عوام بالخصوص مخیر حضرات زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے حسب توفیق دل کھول کرعطیات دیں، الطاف حسین کی اپیل
عوام ،غذائی اجناس، گرم کپڑے، کمبل ، ادویات اور دیگر امدادی اشیاء خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں میں جمع کرائیں،الطاف حسین
لندن۔۔۔26، اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کیمپ قائم کئے جائیں ۔ یہ ہدایت انہوں نے پیرکے روز نائن زیروعزیزآباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے اجلاس سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج صبح ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے ہولناک زلزلے سے شدید جانی ومالی نقصان ہوا ہے اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ متاثرین امداد کے منتظر ہیں ۔ ان زلزلہ متاثرین کی بھرپورامداد کرنا اور ان کی بھرپورمدد کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے لہٰذا ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار زلزلہ سے متاثرہ بھائیوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کیمپس قائم کریں ،غذائی اجناس،گرم کپڑے اور دیگر امدادی اشیاء جمع کرکے متعلقہ حکومتی اداروں کے حوالہ کریں تاکہ زلزلہ متاثرین کی بروقت اور بھرپورمدد کی جاسکے ۔ جناب الطاف حسین نے متعلقہ حکومتی اداروں کو پیشکش کی کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے کارکنان زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے حاضرہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ایم کیوایم کے کارکنان زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جاکر متاثرین کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دریں اثناء جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام بالخصوص مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے حسب توفیق دل کھول کرعطیات دیں اور غذائی اجناس، گرم کپڑے، کمبل ، ادویات اور دیگر امدادی اشیاء خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں میں جمع کرائیں۔
English Viewers

4/25/2024 5:34:09 PM