Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین کی کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونیوالے مرکزی ماتمی جلوس میں شرکت


ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین کی کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونیوالے مرکزی ماتمی جلوس میں شرکت
 Posted on: 10/24/2015
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین کی کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونیوالے مرکزی ماتمی جلوس میں شرکت 
جلوس کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے طبی کیمپس قائم کئے گئے تھے
ایم کیوا یم کے مختلف علاقائی سیکٹروں کی جانب سے سبیلیں لگائی گئیں اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا
ایم کیوایم رہنماؤں نے جلوس میں شریک علمائے کرام، انتظامیہ ، انجمنوں کے عہدیداران اور عزاداران سے ملاقات کی
عزادارن حسینؓ ، علماء کرام اورانجمنوں کے عہدیداروں نے جناب الطاف حسین کی جانب سے سہولیات فراہم کئے جانے پر اظہار تشکر اور انہیں خراج تحسین پیش کیا 
کراچی ۔۔۔25، نومبر2012ء 
یوم عاشور کے موقع پر کراچی نشتر پارک سے برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی اور عزاداران حسینؓ کے جلوس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق، عارف خان ایڈوکیٹ، کنور نوید جمیل ، ارشد حسن ، کمال ملک ، گلفرازخان خٹک ، عبدالقادر خانزادہ ،اقبال مقدم ، عادل خان ، ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر واراکین ، حق پرست ارکان اسمبلی ، ایم کیو ایم علماء کمیٹی و دیگر ذمہ اران نے شرکت کی۔جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر جلوس کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے طبی کیمپس قائم کئے گئے تھے جبکہ مختلف علاقائی سیکٹروں کی جانب سے سبیلیں لگائی گئیں اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ایم کیوایم کے رہنماؤں نے جلوس میں شریک علمائے کرام،جلوس کی انتظامیہ کے عہدیداران، ماتمی انجمنوں کے عہدیداران اور عزاداران حسینؓ سے ملاقاتیں کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے جلوس کی گزر گا ہ پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے میڈیکل کیمپس، ایمبولینس سروس،عزاداران کو فوری طبی سہولت پہنچانے اور دیگر انتظامات کے حوالے سے جلوس میں شریک علماء کرام اورماتمی انجمنوں کے عہدیداران کو آگاہ کیا ۔اس موقع پر عزادارن حسینؓ ، علماء کرام اورانجمنوں کے عہدیداروں نے جناب الطاف حسین کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی ایم کیو ایم کی جانب سے عزاداران حسینؓ کو سہولیات فراہم کئے جانے پر ان سے اظہار تشکر کیا اورانہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید تصاویر

12/11/2016 2:05:04 AM