Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جیکب آباد میں ماتمی جلوس میں خودکش دھماکے میں ایم کیوایم کے تین کارکنوں سمیت 22 افراد کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے۔ الطاف حسین


جیکب آباد میں ماتمی جلوس میں خودکش دھماکے میں ایم کیوایم کے تین کارکنوں سمیت 22 افراد کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/23/2015
جیکب آباد میں ماتمی جلوس میں خودکش دھماکے میں ایم کیوایم کے تین کارکنوں سمیت 22 افراد کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے۔ الطاف حسین
ایسی کھلی دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بجائے ایم کیوایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ الطاف حسین
معصوم و بے گناہ شہریوں کو جس طرح خون میں نہلایا گیا ہے اس سے ہر ایک کا دل دکھی اور خون کے آنسو رو رہا ہے
دھماکے میں شہید ہونے والے کارکنوں علی رضا، سکندر اور اصغرعلی اور دیگر تمام شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار
لندن۔۔۔ 23 اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے جیکب آباد میں ماتمی جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں ایم کیوایم کے تین کارکنوں سمیت درجنوں افراد کے شہید وزخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جیکب آباد کا واقعہ ایک بڑاسانحہ ہے جس میں ایم کیوایم کے تین کارکنان سمیت 22معصوم وبے گناہ عزاداران شہید ہوئے، معصوم عوام درندہ صفت دہشت گردوں کی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن ایسی کھلی دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والے دہشت گردوں کے خلا ف کارروائی کے بجائے ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ معصوم وبے گناہ شہریوں کوجس طرح خون میں نہلایاگیاہے اس سے ہرایک کادل دکھی اورخون کے آنسورورہاہے۔جناب الطاف حسین نے دھماکے میں شہید ہونے والے کارکنوں علی رضا ، سکندر اوراصغرعلی اوردیگرتمام شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کواپنی جواررحمت میں جگہ دے ، ان کے لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ انہوں نے زخمیوں کی بھی جلدصحتیابی کی دعاکی۔ 

9/26/2016 5:27:31 PM