Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت ہے اور ملک کا ہر مظلوم فرد اس کا ہمدرد اور اسکا حصہ ہے، محمد حسین


ایم کیوایم ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت ہے اور ملک کا ہر مظلوم فرد اس کا ہمدرد اور اسکا حصہ ہے، محمد حسین
 Posted on: 10/20/2015
ایم کیوایم ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت ہے اور ملک کا ہر مظلوم فرد اس کا ہمدرد اور اسکا حصہ ہے، محمد حسین
ایم کیو ایم پر امن سیاسی جماعت ہے جس کا ہر کارکن محب وطن اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا خواہش مند ہے، طارق جاوید
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے ارکان کا قصبہ علیگڑھ بنارسی محلہ میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 20 اکتوبر 2015ء
متحد ہ قومی مو ومنٹ کے زیر اہتمام بلد یا تی انتخا بات کے سلسلے میں عوامی را بطہ مہم کا سلسلہ جا ری ہے ۔اس سلسلے میں پیرکے روز ایم کیو ایم کے زیر اہتمام قصبہ علیگڑ ھ بنا رسی محلہ میں بڑی کا رنر میٹنگ ہو ئی جس سے ایم کیو ایم کی را بطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین ،ایم کیو ایم سینٹرل ایگز یکٹو کو نسل کے ارکان طا رق جا وید ، احمد سلیم صدیقی ، ایس ایم تنو یر، حق پر ست ارکان قومی اسمبلی اقبا ل قادری محبوب عالم اور رکن صوبائی اسمبلی سیف الدین خا لد سمیت عوام اور کارکنان نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔کا رنر میٹنگ کے شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے محمد حسین نے کہا کہ ایم کیوا یم پاکستان کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت ہے جس کے ارکا ن اسمبلی کراچی سے کشمیر تک موجود ہیں ،آج ملک کی ہر قومیت اور طبقے سے تعلق رکھنے والا مظلوم فرد ایم کیوا یم کا ہمدرد اور اسکا حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں اورنگی ٹاؤن اور قصبہ کالونی کے عوام نے ہمیشہ جناب الطاف حسین کا ساتھ دیاہے اور اس مرتبہ بھی عوام حق پرست نمائندوں پر اپنے اعتمادکا اظہار کریں گے۔محمد حسین نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے جب یہ تحریک بنائی ہے اس روز سے آج تک ان گنت مصائب اور مشکلات کاسامنا کیا ہے ،ہزاروں ساتھیوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جس میں قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین اور بھتیجے عارف حسین کا خون بھی شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ،ایم کیوایم کے خلاف پچھلے 37برسوں سے سازشیں کی جارہی ہیں اور ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں لیکن ان سب سازشوں کے باوجود پچھلے 9الیکشن میں حق پرست عوام نے ایم کیو ایم کے حق میں ووٹ دے کر اور پتنگ پر مہر لگا کر جناب الطاف حسین کے نمائندوں کو پہلے سے زیادہ اکثریت سے کامیاب کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ 5دسمبر کو حق پرست عوام ایک مرتبہ پھر ثابت کردیں گے کہ کراچی صرف اور صرف ایم کیوایم کا ہے اور پتنگ پر مہر لگا کر کراچی دشمن اور مہاجر دشمن عناصر ، سیاسی و مذہبی تنظیموں کو شکست فاش دے کر ثابت کریں گے کہ مہاجر دشمن عناصر کی کراچی پر قبضہ کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ( سی ای سی )کے رکن کے طارق جاوید نے کہاکہ بلدیاتی نظام ہر ترقی یافتہ ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتا ہے،لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک پر قابض جاگیر داروں ، وڈیروں اور کرپٹ سیاستدانوں نے غریب عوام تک جائز حقوق پہنچانے کی کوشش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر امن سیاسی جماعت ہے جس کا ہر کارکن محب وطن اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا خواہش مند ہے ۔ انہوں نے جلسے کے تمام شرکاء سے اپیل کی کہ وہ گلی گلی محلہ محلہ پھیل جائیں اور گھر گھر جاکر حق پرستی کا پیغام پہنچائیں اور پیار محبت کا ایسا ماحول پیدا کردیں کہ 5دسمبر کی صبح ہی صبح قصبہ علیگڑھ کے تمام حق پرست عوام اپنی مدد آپ کے تحت پولنگ اسٹیشن پہنچ کر پتنگ پر مہر لگائیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت چاروں اطراف سے ہمارے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ، میڈیا پر جناب الطاف حسین اور ایم کیوا یم کے خلاف منفی پروپگنڈہ کیا جارہاہے جس میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اس ملک کی اسٹبلشمنٹ بھی پوری طاقت کے ساتھ ایم کیوایم کے خلاف برسر پیکار ہیں لہٰذا تمام حق پرست عوام کا فرض بنتا ہے کہ ایسے وقت میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں اور اپنے اتحاد کی طاقت سے 5دسمبر کو پتنگ پر مہر لگا کر ایک مرتبہ پھر ثابت کردیں کہ کراچی دشمنوں کے خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے ۔اس موقع پر سی ای سی کے رکن ایس ایم تنویر نے بھی خطاب کیا اورقصبہ علیگڑ ھ سے بلد یا تی انتخا با ت میں چےئر مین وائس چےئر مین اور کونسلر کیلئے نا مز د حق پر ست امید وارن کا عوام سے تعارف کر ایا جن کا کا رنر میٹنگ کے شر کا ء نے بھر پو ر خیر مقدم کیا اور ان کے حق میں زبردست نعرے لگا ئے ۔



12/6/2016 1:56:48 PM