Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآبادکی میونسپل کارپوریشن کی22 یونین کونسلوں میں ایم کیوایم کے نامزدکردہ چیئرمین اوروائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے


حیدرآبادکی میونسپل کارپوریشن کی22 یونین کونسلوں میں ایم کیوایم کے نامزدکردہ چیئرمین اوروائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے
 Posted on: 10/20/2015
حیدرآبادکی میونسپل کارپوریشن کی22 یونین کونسلوں میں ایم کیوایم کے نامزدکردہ چیئرمین اوروائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے 
13 یونین کونسلوں پرایم کیوایم کے پورے پورے پینل کامیاب ہوگئے ہیں جن میں چیئرمین ، وائس چیئرمین اورجنرل کونسلرزکے امیدوارشامل ہیں
جنرل کونسلروں کی 384نشستوں میں سے198 نشستوں پر ایم کیو ایم کے جنرل کونسلرزبھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے 
44چیئرمین اوروائس چیئرمین اور 198جنرل کونسلروں کے ساتھ مجموعی طورپرحیدرآبادسے ایم کیوایم کےبلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد242 ہوگئی 
242 امیدواروں کی شاندارکامیابی کے ساتھ حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے میئراورڈپٹی میئرکی میابی یقینی نظرآتی ہے

کراچی ۔۔۔ 19 اکتوبر 2015ء
بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآبادکی میونسپل کارپوریشن کی22 یونین کونسلوں میں ایم کیوایم کے نامزدکردہ چیئرمین اور وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآبادکی میونسپل کارپوریشن 96یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔ان میں سے 13 یونین کونسلوں پرایم کیوایم کے پورے پورے پینل کامیاب ہوگئے ہیں جن میں چیئرمین ، وائس چیئرمین اورجنرل کونسلرزکے امیدوارشامل ہیں۔ اس کے علاوہ حیدرآبادکی 9 یونین کونسلوں میں ایم کیوایم کے چیئرمین اوروائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔اس طرح مجموعی طورپر22یونین کونسلوں میں ایم کیوایم کے چیئرمین اوروائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن کے جنرل کونسلروں کی 384نشستوں میں سے198 نشستوں پر ایم کیو ایم کے جنرل کونسلرزبھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب جنرل کونسلروں کی 186نشستوں پرانتخابات ہوں گے۔22 یونین کونسلوں میں44چیئرمین اوروائس چیئرمین اور 198جنرل کونسلروں کے ساتھ مجموعی طورپرحیدرآبادسے ایم کیوایم کے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد242ہے ۔ اس شاندارکامیابی کے ساتھ حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے میئراورڈپٹی میئرکی میابی یقینی نظرآتی ہے ۔ 



12/10/2016 12:30:58 PM