Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئٹہ سریاب روڈ پر مسافر بس میں بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے، الطاف حسین


کوئٹہ سریاب روڈ پر مسافر بس میں بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 10/19/2015
کوئٹہ سریاب روڈ پر مسافر بس میں بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے، الطاف حسین
سریاب روڈ پر مسافر بس میں بم دھماکے کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور دھماکے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے
بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے الطاف حسین کا اظہار تعزیت، زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا
لندن: ۔۔۔19، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں سریاب روڈپر مسافر بس میں بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں متعددافراد کے جاں بحق وزخمی ہونے پردلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ سریاب روڈ پر مسافر بس میں بم دھماکے کا نوٹس لیا جائے اور دھماکے میں ملوث عناصراوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تمام افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی ۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے تمام مسافروں کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)

12/7/2016 4:17:22 PM