Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں خدمت میں سیاست ہورہی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سیاست میں خدمت متعارف کروائی


پاکستان میں خدمت میں سیاست ہورہی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سیاست میں خدمت متعارف کروائی
 Posted on: 8/6/2013 1
پاکستان میں خدمت میں سیاست ہورہی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سیاست میں خدمت متعارف کروائی
لوگ ایک ہسپتال بنا کر ملک کے وزیر اعظیم بننے کے دعوے کررہے ہیں جبکہ ایم کیوایم خدمت خلق کو اپنی سیاست کا منشور سمجھتی ہے: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوئنر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
ملک و قوم کی ترقی اور تحفظ صرف اور صرف قائد تحریک کے فکر و فلسفہ پر مبنی ہے۔ محمد شریف زونل انچارج ایم کیوایم حیدرآباد 
قائد تحریک الطاف حسین کی کاوشوں کی بدولت پاکستان کے غریب و مظلوم عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے گی۔ مبین شیخ انچارج کے کے ایف حیدرآباد
KKF حیدرآباد کے زیر اہتمام ہونے والے امدادی پروگرام سے خطاب 
تصاویر
حیدرآباد۔۔۔06اگست2013ء
قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر غریب و نادار مسکینوں، یتیموں اور معذور افراد کی اعانت و مدد کے سلسلے میں KKF حیدرآباد کے زیر اہتمام ہونے والے امدادی پروگرام میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوئنر ڈاکٹر خالد مقبولصدیقی ،رکن رابطہ کمیٹی خالد سلطان سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین ،مرید بروہی،خورشد احمد ،سلیم معظم ، فرزانہ ظفر باجی ، رکن وایم پی اے زبیر احمد خان، رکن و ایم پی اے رعناصدیقی ، ایم کیوایم حید ر آباد زون کے زونل انچارج محمدشریف و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست ارکان اسمبلی سید وسیم حسین ، صابر حسین قائمخانی ،راشدخلجی ،دلاور قریشی اور کے کے ایف کمیٹی کے انچارج مبین شیخ و ارکان کے علاوہ چمبر آف کامرس کے عہدیداران حیدرآباد کے مختلف شعبوں سے وابستہ معزز افراد اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافی حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی پروگرام میں 4000سے زائد مستحقین کو کروڑوں روپے مالیت کا امداد ی سامان تقسیم کیا گیاجس میں سلائی مشین ،پیڈسٹل فین،واٹر کولر،سائیکل،وہیل چیئر،ٹھیلے( بمعہ پیاز ،آلو ) ،راشن ملبوسات اورنقد رقوم شامل تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوئنر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قیام سے پہلے خدمت خلق کمیٹی وجود میں آئی اور اس نے اپنے طرز عمل سے عوامی خدمت کی مثالیں قائم کی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خدمت میں سیاست ہورہی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سیاست میں خدمت متعارف کروائی ۔انہوں نے کہاکہ لوگ ایک ہسپتال بناکر ملک کے وزیر اعظیم بننے کے دعوے کررہے ہیں جبکہ ایم کیوایم خدمت خلق کو اپنی سیاست کا منشور سمجھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سندھ حکومت کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی اداروں کادس سال کا آڈٹ کروانے کا خیر مقدم کرتی ہے اور یہ مطالبہ بھی کرتی ہے کہ سندھ کے تمام محکموں میں بھی آڈٹ کروایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ اگر سچائی اور دینداری سے آڈٹ کیا جائے گا تو پچھلے چھ سالو ں میں کرپشن کاپیمانہ کاپتہ چلے جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اور اسکے کارکنان نے حق پرستی کی راہ میں بہت مشکلات اور مصائب کا سامنا کیا اور اذتیں برداشت کی۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی روشن کردہ شمع سے آج ملک منور ہورہاہے ۔تقریب سے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچاج محمد شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں پاکستان سے فرسودہ سیاست کے خلاف نہ صرف آواز بلند کی بلکہ سیاست میں خدمت کو متعارف کراکے اسکا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی اسی انسانیت کی خدمت کی سوچ و فکر کے سبب متحدہ قومی موومنٹ نے دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی کاموں کے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن جیسے ادارے کی بنیاد رکھی اور کوئی بھی سازش ایم کیوایم کو عوامی خدمت سے دور نہیں کرسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کی ترقی اور تحفظ صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ پر مبنی ہے ۔تقریب سے خدمت خلق فاونڈیشن حیدرآباد کے انچارج مبین شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ KKF نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اپنے رضاکاروں اور MQM کے کارکنان کے ذریعے ملک اور بیرون ملک دونوں جگہ ہی اپنی خدمات انجام دیں ،خواہ سونامی کا طوفان ہو یا ایران میں آنے والا زلزلہ ہو،کشمیر میں قیامت خیز زلزلہ ہو یا ٹھٹھہ اور بدین میں آنے والا سمندری طوفان ہو یا ملک بھر میں کسی بھی قسم کی کوئی قدرتی آفت یا حادثات ہوں خدمت خلق فاؤنڈیشن کا کردار ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت متحدہ قومی موومنٹ کا نصب العین ہے اور MQM نے اقتدار میں رہ کر اور اقتدار کے بغیر بھی ہمیشہ غریب اور مستحق افراد ،یتیموں ،ناداروں اور مظلوموں ،بیواؤں سمیت ہر دکھی فرد کی بلا امتیاز رنگ و نسل زبان و مذہب خدمت کی ہے،اور یہی وجہ ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین ملک بھر کے محکوم عوام کے لئے امید کی کرن بن گئے ہیں اورعوام جانتے ہیں کہ قائد تحریک الطاف حسین کی کاوشوں کی بدولت پاکستان کے غریب و مظلوم عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے گی۔

5/19/2024 4:50:13 AM