Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے عوام کو انکا جائز حصہ نہیں دیا جاتا بلکہ دنیا بھر میں انکی تصویر کو مسخ کرکے پیش کیا جاتا ہے، رکن رابطہ کمیٹی زریں مجید


کراچی کے عوام کو انکا جائز حصہ نہیں دیا جاتا بلکہ دنیا بھر میں انکی تصویر کو مسخ کرکے پیش کیا جاتا ہے، رکن رابطہ کمیٹی زریں مجید
 Posted on: 10/18/2015
کراچی کے عوام کو انکا جائز حصہ نہیں دیا جاتا بلکہ دنیا بھر میں انکی تصویر کو مسخ کرکے پیش کیا جاتا ہے، رکن رابطہ کمیٹی زریں مجید
بلدیاتی انتخابات عوام کیلئے اپنا حق لینے کا سنہری موقع ہے، عوام کراچی کی ترقی کیلئے ماضی کو مد نظر رکھتے ہوئے ووٹ دیں
حق پرست قیادت کو شہر کے مسائل کا باخوبی ادراک ہے، مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوششیں کرتے رہے ہیں، ،وسیم اختر
بلدیاتی انتخابات 2015-16، بلدیہ ٹاؤن کے رانگڑ محلے میں عوامی میٹنگ سے مقررین کا خطاب
سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر، حق پرست اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کی شرکت
کراچی ۔۔۔18اکتوبر2015ء
بلدیاتی انتخابات 2015-16کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے عوامی میٹنگزکا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے ایم کیوا یم کی جانب سے ہفتہ کی شب بلدیہ ٹاؤن رانگڑ محلہ میں عوامی میٹنگ کا اہتمام  کیا گیا جس میں رابطہ کمیٹی کی رکن زریں مجید، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر، اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ایس ایم تنویر ،یوسف شاہوانی، ارکان اسمبلی اور رہائشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے زریں مجید نے کہا کہ ہر حکومت نے کراچی کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے ،کراچی کے عوام کو قومی وسائل میں انکے حق کا جائز حصہ نہیں دیا جاتا بلکہ دنیا بھر میں کراچی کے پر امن شہریوں کی تصویر کو مسخ کرکے پیش کیاجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کراچی کے عوام کیلئے اپنا حق لینا کا سنہری موقع ہے لہٰذا عوام کراچی کی ترقی کیلئے ماضی کو مد نظر رکھتے ہوئے حق پرست قیادت کو اپنا قیمتی ووٹ دیں تاکہ ایک مرتبہ پھر اس شہر کو دنیا کے بہترین ممالک کی صف میں کھڑا کیا جاسکے۔ وسیم اختر نے کہا کہ حق پرست قیادت شہر کے مسائل کا باخوبی ادراک رکھتی ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوششیں کرتی رہی ہے ، امید ہے عوام آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حق پرست قیادت پر ماضی کی طرح اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے اور اپنے علاقوں سے ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدواران کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے۔اس موقع پر حق پرست بلدیاتی نمائندوں اور عوام نے ایم کیوا یم رہنماؤں سے تبادلہ خیا ل بھی کیا اور اپنے علاقے کے بنیادی مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔








9/30/2016 8:24:48 PM