Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حالیہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ شروع کردیا گیا


 Posted on: 10/17/2015
حالیہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ شروع کردیا گیا
عوامی رابطہ مہم میں قائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے نامزدحق پرست امیدواروں کاعوام سے تعاوف کروایاجارہاہے
بلاامیتازرنگ ونسل عوام کی خدمت ایم کیوایم کانصب العین ہے،وسیم اختر
وسیم اختر،احمدسلیم صدیقی، علی رضاعابدی، ارشد وہرا اوردیگر کا لائنزایریا سیکٹرکی جانب سے عوامی رابطہ مہم کے شرکاء سے خطاب
کراچی:۔۔ ۔17؍اکتوبر 2016ء
کراچی میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے اوراس سلسلے میں قائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے نامزدحق پرست امیدواروں کا عوام سے تعاوف کروایاجارہاہے ۔اس سلسلے میں گذشتہ روزلائنزایریاسیکٹرکی جانب سے عوامی رابطہ مہم کاانعقادکیاگیاجس میں علاقے کے عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ عوامی رابطہ مہم میں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے انچارج وسیم اختر،رکن احمدسلیم صدیقی،حق پرست ارکان اسمبلی علی رضاعابدی،ارشدوہرا،ایلڈرز ونگ ، شعبہ خواتین اورنامزدحق پرست امیدواروں نے خصوصی طورپرشرکت کی ۔اس موقع پروسیم اخترنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلاامیتازرنگ ونسل عوام کی خدمت ہمارانصب العین ہے، ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پریقین رکھتی ہے اوریہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم کاماضی عوامی خدمات اورصوبے وملک کی ترقی کے لئے کیے گئے ترقیاتی کاموں سے عبارت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ،عوام کی بھرپورحمایت اورتائیدسے ماضی کی روایات کو برقراررکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ ماضی کی طرح بلدیاتی انتخابات میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامزدحق پرست امیدواروں کوووٹ دیکرکامیاب بنائیں اورقائدتحریک الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت کاثبوت دیں۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی ایم کیوایم کوسازشیوں کاسامناتھااوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اورایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت ایم کیوایم کوانتخابات سے دوررکھنے کی کوششیں کی جارہی ہے کیونکہ وہ لوگ جوملک وقوم کے دشمن ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ملک میں غریبوں کی حکمرانی ہواورعوام کے مسائل و مشکلات ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں۔رابطہ مہم کے شرکاء سے احمدسلیم صدیقی،علی رضاعابدی ،ارشدوہرااوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیااورعوام سے اپیل کی کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامزدکردہ حق پرست امیدوارہربارکی طرح بلدیاتی انتخابات کے میدان میں موجودہیں اب یہ عوام کی ذمہ دارای ہے کہ وہ این اے246کے ضمنی انتخاب کی طرح بلدیاتی امیدواروں کوکامیاب بنائیں اورایم کیوایم کیخلاف جاری سازشوں اورسازشی عناصرکے منفی پروپگنڈوں کاخاتمہ کردیں۔بعدازاں انہوں نے بلدیاتی امیدواروں کا عوام سے تعارف کروایااورامیدواروں کوپابندکیاکہ وہ عوام کے درمیان رہ کران کے مسائل کے حل کے لئے خودکوہمہ وقت تیاررکھیں۔

9/25/2016 8:59:54 AM