Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مجھے جناب الطا ف حسین کی قیاد ت پر مکمل اعتماد ہے ،میرا ایم کیوایم سے کوئی اختلافات نہیں ہے اور نہ ، میں ایم کیوایم چھوڑ رہا ہوں، رشید گوڈیل


مجھے جناب الطاف حسین کی قیاد ت پر مکمل اعتماد ہے، میرا ایم کیوایم سے کوئی اختلافات نہیں ہے اور نہ، میں ایم کیوایم چھوڑ رہا ہوں، رشید گوڈیل
 Posted on: 10/16/2015
مجھے جناب الطا ف حسین کی قیاد ت پر مکمل اعتماد ہے ،میرا ایم کیوایم سے کوئی اختلافات نہیں ہے اور نہ ، میں ایم کیوایم چھوڑ رہا ہوں، رشید گوڈیل
مجھ پر قاتلانہ حملے کے بعد نبیل گبول سمیت بعض سیاسی جماعتوں کے ضمیر فروش افراد نے جو الزامات عائد کئے وہ سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں، حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل 
جناب الطا ف حسین کی تقاریر پر پابندی عائد کئے جانے کی آڑ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے بعض متعصب عہدیداران اور مالکان کی طرف سے یم کیوایم کے سینئر ذمہ داران کی پریس کانفرنسیں اور اہم پروگراموں کی خبریں نشر نہ کرنے مذمت کرتا ہوں ،ر شید گوڈیل 
کراچی پریس کلب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔16، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں سابق پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل نے کہا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کے بعد نبیل گبول سمیت بعض سیاسی جماعتوں کے ضمیر فروش افراد نے جو الزامات عائد کئے وہ سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں اور ایم کیوایم کے خلاف جاری سازشوں کا حصہ ہیں تاکہ ایم کیوایم کو سیاسی طور پر الزامات کی زد میں رکھا جائے اور ہر واقعہ کا الزام ایم کیوایم کے سر تھوپ کر اس کی تصویر دنیا بھر میں خراب کی جاسکے ۔انہوں نے واضح کیا کہ مجھے قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی قیاد ت پر مکمل اعتماد ہے ،میرا ایم کیوایم سے کوئی اختلافات نہیں ہے اور نہ میں ایم کیوایم چھوڑ رہا ہوں مجھ اس حوالے سے منسوب کی گئی باتیں من گھرٹ ہیں ۔ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جناب الطا ف حسین کی تقریر اور تصویر نشر کرنے پر پابندی عائد کئے جانے کی آڑ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے بعض متعصب عہدیداران اور مالکان کی طرف سے یم کیوایم کے سینئر ذمہ داران کی پریس کانفرنسیں اور اہم پروگراموں کی خبریں نشر نہ کرنے کی بھی شدید مذمت کی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کی شام کراچی پریس کلب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق ، اقبال مقدم اور سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رشید گوڈیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت فکر وفلسفہ اورنظریئے پر مکمل یقین رکھتا ہوں اور فائرنگ کے واقعہ کے بعد مجھ سے منسوب کی جانے والی بے بنیاد اور جھوٹی خبروں کی نہ تردید کرتا ہوں بلکہ ان کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔میں سمجھتا ہوں کہ متحدہ قومی موومنٹ ہی ملک کی واحدجماعت ہے جو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کا خاتمہ کرسکتی ہے اور ملک میں غریب و متوسط طبقے کا انقلاب عملی طور پر برپا کرسکتی ہے ۔ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی اسی جدوجہد کا حصہ بننے کیلئے میں 2002ء میں ایم کیوایم میں شامل ہوا ۔ مجھے ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے یوسی ناظم بنایا گیا اور پھر قائد تحریک جناب الطاف حسین نے مجھے رکن قومی اسمبلی منتخب کروایا اور اس کے بعد مجھے قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی ،پارلیمانی لیڈر کی ذمہ داریاں اور رابطہ کمیٹی کا رکن بنایا جس پر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے اعتماد کا مشکور ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین جیسا لیڈر اور ہنما ملک میں کوئی دوسرا نہیں ہوسکتا کیونکہ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی بنیاد اپنے اور اپنے خاندان کے مفادات کے حصول کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ڈالی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ملک و قوم کیلئے ہر نازک موقع پر بڑھ چرھ کر قربانیاں دیں ہیں اورنازک مواقع پر بھی ملک و قوم کے مفادات اور استحکام کو عزیز رکھا ہے جو ان کی حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھ پر قاتلانہ حملے کے بعد نبیل گبول سمیت بعض سیاسی جماعتوں کے ضمیر فروش افراد نے یہ الزامات عائد کئے کہ ’’رشید گوڈیل کو ایم کیوایم سے خوش نہیں تھے اس لئے انہیں نشانہ بنایا گیا ، ایم کیوایم میں آنے کا تو راستہ ہے واپس جانے کا نہیں ‘‘ ۔ یہ الزامات سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں اور ایم کیوایم کے خلاف جاری سازشوں کا حصہ ہیں تاکہ ایم کیوایم کو سیاسی طور پر الزامات کی زد میں رکھا جائے اور ہر واقعہ کا الزام ایم کیوایم کے سر تھوپ کر اس کی تصویر دنیا بھر میں خراب کی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ نبیل گبول اور نام نہاد سیاسی لیڈران کئی پارٹیاںں تبدیل کرچکے ہیں اور اپنے مفادات کی سیاست کررہے ہیں ۔میں کل بھی قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے ساتھ تھا اور ان کا وفادار تھا اور آج بھی ساتھ ہوں اور ان کا وفادار ہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ نبیل گبول خود ایم کیوایم میں رہے اور اب ایم کیوایم سے باہر ہیں اور زندہ بھی ہیں اور ان کے الزام کی حقیقت کو ان کے زندہ ہونے کے عملی ثبوت سے جانچا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جناب الطا ف حسین کی تقریر اور تصویر نشر کرنے پر پابندی عائدکئے جانے کی آڑ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے بعض متعصب عہدیداران اور مالکان جن میں اے آروائی نیوز چینل سر فہرست ہے کی جانب سے ایم کیوایم کے سینئر ذمہ داران کی پریس کانفرنسیں اور اہم پروگراموں کی خبریں تک نشرنہ کرنے کی شدید مذمت کی اور میڈیا کے عہدیداران اور مالکان سے اپیل کی کہ وہ زرد صحافت کے بجائے پیشہ وارانہ صحافت کو فروغ دیں اور متعصبانہ سیاست کرکے میڈیا کے کردار پر دھبہ نہ لگائیں ۔ رشید گوڈیل نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور ذمہ داران و کارکنان اور عزیز و اقارب اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق اور سی ای سی کے رکن وسیم اختر نے کہا کہ رشید گوڈیل فائرنگ کے واقعہ میں شدید زخمی ہونے کے بعد اس حالت میں یہاں لانے کا مقصد حقائق کو منظر عام پر لانا ہے اور رشید گوڈیل نے اس حالات میں حق و سچ کو بیان کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے وفادار ساتھی ہیں ۔ 





9/26/2016 3:46:55 AM