محرم الحرام میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے 15اکتوبربروز جمعرات لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں تقریب منعقد کی جائے گی
تقریب سے ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین خطاب کریں گے، ملک بھر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام شرکت کریں گے
کراچی ۔۔۔14اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام میں مذہبی اتحاد اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ملک بھر کے جید علما ء کرام کی تقریب 15اکتوبر2015ء بروز جمعرات لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقد کی جائے گی جس سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطا ف حسین خطاب کریں گے ۔ تقریب میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر، ارکان رابطہ کمیٹی ، مختلف تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت ملک بھرکے مختلف عقائد اور مکاتب سے تعلق رکھنے والے جید و معروف علماء کرام و مشائخ عظام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔اس سلسلے میں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین اور علماء کمیٹی کے اراکین پر مشتمل وفود کا مختلف علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔