Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کے وفد کا گلستان جوہر میں مٹی کا تودہ گرنے کے مقام کا دورہ


ایم کیوا یم کے وفد کا گلستان جوہر میں مٹی کا تودہ گرنے کے مقام کا دورہ
 Posted on: 10/13/2015
ایم کیوا یم کے وفد کا گلستان جوہر میں مٹی کا تودہ گرنے کے مقام کا دورہ
ایم کیو ایم کے ذمہ داران نے گلستان جوہربلاک 1میں جائے حادثہ کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا 
ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کوبحال کیا جائے ، رابطہ کمیٹی کا صوبائی حکومت سے مطالبہ
ایم کیو ا یم رابطہ کمیٹی کاواقعہ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پرافسوس کا اظہار ، متاثرین سے اظہار تعزیت کیا

کراچی۔۔۔13؍ اکتوبر2015ء 
کراچی کے علاقیگلستان جوہر بلاک 1میں جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے کے افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے 58ہی رات گئے ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا ، اراکین رابطہ کمیٹی امین الحق ، محمد حسین ، حق پرست ارکان قومی صوبائی اسمبلی مزمل قریشی ، فیصل سبزواری اور ارتضیٰ فاروقی کے ہمراہ گلستان جوہر بلاک نمبر 1میں واقع جائے حادثہ کا ہنگامی طورپر دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں خواتین ، بچوں سمیت متعدد قیمتی جانوں کے ضیائع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مٹی کے تودے تلے دبے افراد کو فوری طورپر نکالنے کیلئے انتظامیہ ہیوی مشینری کا استعمال کرے تاکہ ملبے تلے دبے متعدد افراد کو فوری طورپر بحفاظت باہر نکالا جاسکے۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وزیراعلیٰ سندھ ، صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ ، کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ مٹی تودے تلے دبے لاپتہ کو نکالنے کیلئے کاروائی تیز کی جائے،انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل فوری بحال کیا جائے ۔

4/19/2024 5:06:40 PM