ایم کیوا یم میرپورخاص زون جھڈو سیکٹر کے شہید کارکن اختر قائم خانی کے والدشفیع محمد خان کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی ،زونل انچار ج ، اراکین زونل کمیٹی و عوام کی شرکت
کراچی :۔۔10 ؍ اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم میر پور خاص زون جھڈو سیکٹر کے شہید کارکن اختر قائم خانی کے والد شفیع محمدخان کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوارن سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اورد عا کی کہ اللہ تعالیٰ، مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوار ان کو صبر جمیل عطا کرے ۔ دریں اثناء شفیع محمد خان مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،انکی نماز جنازہ عیدگاہ گراؤنڈ جھڈو میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی ، میرپورخاص کے زونل انچارج مجیب الحق،اراکین زونل کمیٹی ، مستعفی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی ، جھڈو سیکٹر و مقامی یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ مرحوم کے عزیزاقارب نے شرکت کی ۔