Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی آپر یشن صرف اور صرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


کراچی آپر یشن صرف اور صرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 10/10/2015
کراچی آپر یشن صرف اور صرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
چوبیس گھنٹوں میں کراچی سے ایم کیوایم کے 15 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کو ہر طرح کی سیاسی آزادی ہے لیکن ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر قدغن لگادی گئی ہے
کراچی میں کالعدم تنظیمیں بھی آزادانہ طور پر اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں لیکن ایم کیوایم کے کارکنوں اور ذمہ داروں کو چن چن کر گرفتار کیا جارہا ہے
کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرکے امن کا ڈھنڈور اپیٹنے والے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کرکے لاپتہ کئے جانے کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کرایا جائے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل 
کراچی۔۔۔10اکتوبر 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ ناظم آباد ،شاہ فیصل کالونی ا ورکورنگی کے علاقوں میں ایم کیوایم کے مزید9 کارکنوں اور ذمہ داروں کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی اندھادھند گرفتاریاں اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ کراچی آپر یشن صرف اور صرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جمعہ کوبھی اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد اورماڑی پورسے ایم کیوایم کے 6 کارکنوں کوگرفتارکرلیا گیا تھا۔ یہ سلسلہ آج بھی جاری رہا اور آج علی الصبح نارتھ ناظم آباد سے سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے یونٹ 143-Bکے یونٹ انچارج عرفان نواب اور کارکنان قربان ، محمد فہیم ،عادل سنجرانی اورمانی کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز نے شاہ فیصل کالونی سے یونٹ 103کے کارکنان تصور اور فیصل اور یونٹ 109کے یاسین کو ان کے گھروں سے گرفتار کرلیاجبکہ کورنگی سے سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے ایم کوایم کورنگی سیکٹر یو نٹ 70 کے کارکن اشفاق کو گرفتار کر لیا۔اس طرح چوبیس گھنٹوں میں ایم کیوایم کے 15کارکنوں کو گرفتارکیاجا چکاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو ہر طرح کی سیاسی سرگرمیوں کی آزادی ہے،حتیٰ کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردبھی آزادانہ طور پر اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں لیکن ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرقدغن لگادی گئی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں اور ذمہ داروں کوجس طرح چن چن کر گرفتار کیا جارہاہے ،اس کے بے گناہ ذمہ داروں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے اورانہیں عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے جس طرح لاپتہ کیا جارہا ہے وہ اس بات کا کھلاثبوت ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر صرف اور صرف ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے۔ کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورذیاں کرکے امن کا ڈھنڈورا پیٹنے والے والے کراچی کے شہریوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کوگرفتارکرکے لاپتہ کئے جانے کافی الفورنوٹس لیاجائے اور گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کرایا جائے۔

4/25/2024 9:51:35 PM