Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے کارکن محمد ہاشم شہید کے ماورائے عدالت قتل کے بارے میں رینجرز کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے کارکن محمد ہاشم شہید کے ماورائے عدالت قتل کے بارے میں رینجرز کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 10/9/2015
ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے کارکن محمد ہاشم شہید کے ماورائے عدالت قتل کے بارے میں رینجرز کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
محمد ہاشم شہید کے ماورائے عدالت قتل کو ایم کیوایم کے اندرونی عناصرکی کارروائی قرار دینا حقائق کے سراسر خلاف ہی نہیں بلکہ قابل مذمت بھی ہے۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے جن درجنوں کارکنوں کوانکے اہل خانہ کے سامنے گرفتارکرکے ماورائے عدالت قتل کیاگیا کیاانہیں بھی ایم کیوایم نے مارا؟
کیا رینجرزکی وردیوں میں ملبوس جولوگ روزانہ ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکرکے انہیں غائب کررہے ہیں وہ رینجرز کے اہلکارنہیں بلکہ ایم کیوایم کے کارکن ہیں ؟ 
سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن قائم کیاجائے جوتمام ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرے جو بھی اس میں ملوث ہوں ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 9 اکتوبر 2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے کارکن محمدہاشم شہید کے ماورائے عدالت قتل کے بارے میں رینجرز کی تحقیقاتی رپورٹ کو مستردکردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محمدہاشم شہیدکے ماورائے عدالت قتل کو ایم کیوایم کے اندرونی عناصرکی کارروائی قراردینا حقائق کے سراسر خلاف ہی نہیں بلکہ قابل مذمت بھی ہے۔رابطہ کمیٹی نے سوال کیاکہ ایم کیوایم کے جن درجنوں کارکنوں کوان کے اہل خانہ کے سامنے گرفتارکرکے ماورائے عدالت قتل کیاگیا، جن کی تشددزدہ لاشیں ملیں کیاان سب کوبھی ایم کیوایم نے مارا؟ کیااب یہ کہاجائے گاکہ رینجرزکی وردیوں میں ملبوس جولوگ روزانہ شہرکے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکرکے انہیں غائب کررہے ہیں وہ سب بھی رینجرزکے اہلکارنہیں بلکہ ایم کیوایم کے کارکن ہیں ؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس صورتحال کا حل یہی ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن قائم کیاجائے جوتمام ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرے اورجوبھی اس میں ملوث ہوں ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔ 

4/18/2024 9:39:55 AM