Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کے الیکٹرک نیپرا کے کنزیومر سروس مینویل کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے ، رابطہ کمیٹی


کے الیکٹرک نیپرا کے کنزیومر سروس مینویل کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 10/9/2015
کے الیکٹرک نیپرا کے کنزیومر سروس مینویل کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے ، رابطہ کمیٹی 
کے الیکٹر ک کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی سطح پر ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنائی جائے ، رابطہ کمیٹی 
جعلی بل بنانے والے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔9، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں بجلی کی خراب ہوتی ہوئی صورت حال کی سخت مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ’’کے الیکٹرک ‘‘کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی سطح پر ایک کمیٹی بنائی جائے جو پارلیمنٹ کو اپنی رپورٹ پیش کرے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ’’کے الیکٹرک ‘‘ نے نجکاری کے بعد اپنی تمام تر توجہ صرف اور صرف صارفین سے جعلی بلوں کے ذریعے وصولیوں پر مرکوز کررکھی ہے اور بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری اور لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے ضرورت اقدامات نہیں کیے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ’’کے الیکٹرک ‘‘ نیپرا کے کنزیو مر سروس مینویل کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے ۔ کے الیکٹرک جس طرح تمام قانونی تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صارفین سے زبردستی پیسے وصول کررہی ہے وہ بھتہ وصول کرنے کے مترادف ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دو کروڑ سے زیادہ آبادی والے شہر کو کے الیکٹرک کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ، شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ کے الیکٹرک کو غیر قانونی اور جعلی بلوں کی وصولیوں سے روکاجائے اور جعلی بل بنانے والے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ 

4/19/2024 7:21:48 AM