Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد کمال ملک کی گرفتاری سراسر ظلم ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد کمال ملک کی گرفتاری سراسر ظلم ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 10/8/2015
مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد کمال ملک کی گرفتاری سراسر ظلم ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کمال ملک کا دو سال قبل ہی لیور ٹرانسپلانٹ ہوا ہے اور ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے 
کمال ملک جگرکے عارضے میں مبتلا ہیں، انکی طبیعت خراب ہے، ایسے بیمار شخص کو بلاجواز گرفتار کرنا سراسر ظلم اور زیادتی ہے
محمد کمال ملک اس سے قبل گلبرگ کے ٹاؤن ناظم بھی رہ چکے ہیں
رینجرز کے اعلیٰ حکام کمال ملک کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں جس سے کمال ملک کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے
انسانی حقوق کی تنظیمیں ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور تشدد کا نوٹس لیں اور اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔ رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔ 8 اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزکی جانب سے مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمدکمال ملک کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اورگرفتاری کوسراسر ظلم قرار دیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز کی بھاری نفری نے بدھ اورجمعرات درمیانی شب تقریباً ڈھائی بجے نارتھ ناظم آبادبلاک ایف میں مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کے گھر پر چھاپہ مارا اور کوئی وجہ بتائے بغیرانہیں حراست میں لے لیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دیواریں پھلانگ کرگھرمیں داخل ہوئے اوران کوحراست میں لے لیااورگرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ رینجرز کے اہلکارتقریباًدوگھنٹہ تک ان کے گھرمیں رہے ۔سرکاری اہلکاروں نے ان کے گھرکی تلاشی لی اورکمال ملک کے تمام ذاتی اسناد، انشورنس اورگھرسے متعلق تمام کاغذات اپنے ساتھ لے گئے ۔ سرکاری اہلکار اپنے ساتھ ان کے گھرپرلگے ہوئے سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔ محمدکمال ملک کونامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ رینجرز اہلکاروں نے کمال ملک کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی اور یہ بھی نہیں بتایاکہ انہیں کہاں لے جایاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کمال ملک کادوسال قبل ہی لیور ٹرانسپلانٹ ہواہے اوران کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ اوران کا14سالہ بیٹااور11سالہ بیٹی بہت پریشان ہیں۔محمدکمال ملک اس سے قبل گلبرگ کے ٹاؤن ناظم بھی رہ چکے ہیں۔ رینجرزکے اعلیٰ حکام کمال ملک کی گرفتاری سے لاعلمی کااظہارکررہے ہیں جس سے انکی زندگی کواورخطرہ لاحق ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کمال ملک کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ کمال ملک جگرکے عارضے میں مبتلاہیں، انکی طبیعت خراب ہے اورایسے بیمارشخص کو بلاجواز گرفتار کرنا سراسرظلم اورزیادتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کمال ملک ایک مریض ہیں ،ان کی حالت ناگفتہ بہ ہے اوروہ کسی قسم کاٹارچربرداشت نہیں کرسکتے لہٰذ انہیں کسی قسم کاتشددنہ کیاجائے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ کمال ملک کوفی الفوررہاکیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی بلاجوازگرفتاریوں اورتشددکانوٹس لیں اوراس ظلم کے خلا ف آوازبلندکریں۔

4/19/2024 7:16:24 AM