متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما محمد انور آج سینٹرل لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہونگے
لندن۔۔۔7، اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما محمد انور جو ضمانت پر تھے آج سینٹرل لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہونگے جہاں منی لانڈرنگ کیس کی انکوائری ہورہی ہے ۔ جہاں پر ان کا انٹرویو ہوگا ۔ متحدہ قومی موومنٹ اور محمد انور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہیں ۔ اس سلسلے میں جب مزید معلومات ہونگی تو ریلیز کی جائیں گی ۔