Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ دھرتی ماں کے عوام کے نام قائدتحریک الطاف حسین کا پیغام


سندھ دھرتی ماں کے عوام کے نام قائدتحریک الطاف حسین کا پیغام
 Posted on: 10/7/2015
سندھ دھرتی ماں کے عوام کے نام
قائدتحریک الطاف حسین کا پیغام 

سندھی بولنے والے بھائیو، بزرگوں ،ماؤں ، بہنوں، نوجوانوں ، طالب علموں، دانشوروں ،قلم کاروں،وکلاء ،اساتذہ ،یوتھ ، ہاریوں، مزدوروں، محنت کشوں اورغریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے سندھ کے عوام
اگر آپ سندھ کے فرسودہ نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں ۔۔۔اگرآپ سندھ میں بڑے بڑے جاگیرداروں ، وڈیروں اورانکے حواریوں سے نجات حاصل کرناچاہتے ہیں۔۔۔اگرآپ سندھ سے کاروکاری اور غیرت کے نام پر قتل کے ظالمانہ رواج کاخاتمہ چاہتے ہیں۔۔۔ اگرآپ سندھ میں جاری کرپشن کے بازارکاخاتمہ چاہتے ہیں۔۔۔اگرآپ سندھ کولوٹنے والے چور اچکوں سے نجات حاصل چاہتے ہیں۔۔۔اگرآپ چاہتے ہیں کہ سندھ میں سفارش اوراقرباء پروری کا خاتمہ ہو۔۔۔ اگرآپ چاہتے ہیں کہ سندھ میں وڈیروں اور ان کے حواریوں کی لوٹ مارکاسلسلہ ختم ہو ۔۔۔سندھ میں پیسے لیکر نوکری دینے کا کرپٹ بازار ختم ہو ۔۔۔کسانوں ،ہاریوں ،مزدوروں اور غریب ومتوسط طبقہ کے بچے بھی میرٹ کی بنیاد پرملازمتیں حاصل کر سکیں۔۔۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہاری ،کسان ، محنت کش اور مزدورکو اس کی محنت کاجائز حق ملے ۔۔۔اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کو پانی ، بجلی، گیس اورصحت کی سہولتیں میسرہوں۔۔۔آپ کے علاقوں میں جگہ جگہ اسپتال، میٹرنٹی ہومزاورصحت کے مراکز قائم ہوں ۔۔۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے بھی ناخواندگی کاشکارہونے کے بجائے اسکولوں میں پڑھیں۔۔۔ اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کے علاقوں میں بھی اسکول اورکالجزقائم ہو ں ۔۔۔ اورغریب ہاریوں کے بچے بھی تعلیم کے زیورسے آراستہ ہوں ۔۔۔اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کے علاقوں میں بھی ترقیاتی کام ہوں ۔۔۔ آپ کے علاقوں کی بھی حالت بدلے ۔۔۔ تو آئیے۔۔۔ آگے بڑھئے۔۔۔ اورسندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں غریب ومتوسط طبقہ کی واحد نمائندہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں کو ووٹ دیجئے ۔
یہ میری آپ سب سے دردمندانہ اپیل ہے۔۔۔ یہی وقت ہے کہ آپ عمل کر کے دکھائیے۔۔۔ ڈر اور خوف کے بتوں کو توڑ دیجئے۔۔۔ اور ووٹنگ والے دن آپ ایم کیوایم کے نامزد یا حمایت یافتہ امیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔اللہ آپ سب کی حفاظت فرمائے۔
سندھ دھرتی ماں زندہ باد 
منجانب آپ کابھائی اور بیٹا
الطاف حسین 


4/19/2024 7:50:00 PM