Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کے نام ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کاپیغام


پنجاب کے عوام کے نام ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کاپیغام
 Posted on: 10/7/2015
پنجاب کےعوام کے نام ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کاپیغام


پنجاب کے مزدوروں،محنت کشوں،کسانوں،دانشوروں، قلمکاروں،وکلاء ، اساتذہ، طلبہ وطالبات، نوجوانوں، ماؤں، بہنوں اوربزرگو!
اگر آپ پاکستان کے فرسودہ نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں ۔۔۔ اگرآپ ملک سے کرپشن کاخاتمہ چاہتے ہیں۔۔۔اگرآپ ملک سے چور اچکوں اورقومی خزانہ لوٹنے والوں سے نجات چاہتے ہیں۔۔۔اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کوان تمام لٹیروں سے نجات حاصل ہوجو بینکوں سے قرضے لے لیکر ہڑپ کرچکے ہیں ۔۔۔جوقومی خزانہ لوٹ لوٹ کرملک کادیوالیہ نکال چکے ہیں۔۔۔ اگرآپ چاہتے ہیں کہ جمہوریت کی روح کے مطابق اقتدارنچلی سطح تک عوام کے منتخب نمائندوں تک پہنچے۔۔۔اگرآپ چاہتے ہیں کہ بڑے بڑے جاگیرداروں،زمینداروں اور عالیشان محلوں میں رہنے والے بڑے بڑے دولتمندوں کے بجائے آپ کی اپنی گلیوں میں رہنے والے پڑھے لکھے اورایماندارافرادآپ کے ووٹوں سے منتخب ہوکر بلدیاتی ایوانوں میں پہنچیں۔۔۔اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کو پانی ، بجلی، گیس اورصحت کی سہولتیں میسرہوں۔۔۔آپ کے علاقوں میں جگہ جگہ اسپتال، میٹرنٹی ہومزاورصحت کے مراکز قائم ہوں۔۔۔اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کے علاقوں میں اسکول اورکالجزقائم ہوں۔۔۔اورآپ کے بچے بھی تعلیم کے زیورسے آراستہ ہوں۔۔۔اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کو روزگار کے مواقع میسرآئیں اورآپ کے علاقوں میں ترقیاتی کام ہوں ۔۔۔ اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کے علاقوں کی حالت بدلے ۔۔۔اور۔۔۔آپ کے علاقے بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوں ۔۔۔توپنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزدامیدواروں یاحمایت یافتہ امیدواروں کوووٹ دیجئے۔
یادرکھئے ! ۔۔۔بڑے بڑے جاگیرداروں،وڈیروں، زمینداروں، بڑے بڑے سرمایہ داروں اورباربارآزمائے ہوئے سیاسی بازیگروں سے بارباردھوکہ کھاکرآپ کی قسمت نہیں بدل سکتی۔۔۔اپنے مسائل حل کرنے۔۔۔ اپنی حالت بدلنے ۔۔۔اور۔۔۔اپنی قسمت بدلنے کے لئے آپ کو خود آگے آناہوگا۔۔۔ اور اپنی صفوں سے قیادت نکال کرایوانوں میں بھیجناہوگی۔۔۔ایم کیوایم جاگیرداروں،وڈیروں اوربڑے بڑے سرمایہ داروں کی نہیں بلکہ غریب ومتوسط طبقہ کی واحدجماعت ہے۔۔۔آئیے ایم کیوایم کے امیدواروں کوکامیاب بنائیے ۔۔۔انشاء اللہ آج نہیں تو کل۔۔۔ کل نہیں تو پرسوں۔۔۔ پاکستان میں انقلاب آئے گااورایم کیوایم کے پرچم تلے آئے گا۔

فقط آپ کااپنا
الطاف حسین

4/19/2024 8:01:08 AM