سابق صوبائی وزیرعبدالرؤف صدیقی نے عامر العباداور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شہلا عامر اور میسرز RAAS سسٹم کمپنی کے خلاف20کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
قانونی نوٹس ممتازقانون دان بیرسٹرفروغ نسیم ایڈووکیٹس اینڈکمپنی کی جانب سے دائرکیاگیا
عامرالعباداوران کی اہلیہ ڈاکٹرشہلاعامراورRAASسسٹم کمپنی عبدالرؤف صدیقی سے تحریری معافی مانگیں
کراچی:۔۔۔5؍اکتوبر2015ء
سابق صوبائی وزیرعبدالرؤف صدیقی نے عامر العباد، ان کی اہلیہ ڈاکٹر شہلا عامر اور میسرز RAAS سسٹم کمپنی کے خلاف فروغ نسیم ایڈووکیٹس اینڈ کمپنی کی جانب سے 20 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا گیاہے۔قانونی ٹوٹس میں ماہرین قانون بیرسٹرفروغ نسیم نے عامر العباد، ان کی اہلیہ ڈاکٹر شہلا عامر اور RAAS سسٹم کمپنی 15 دن کے اندرعبدالرؤف صدیقی سے تحریری طورپرمعافی مانگیں اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں ہتک عزت کا دعوہ دائر کیاجائیگا۔