Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنوں پر ایم کیوایم ہی کے ایم پی ایز سیدرضاحیدراورساجدقریشی کے قتل اور ایم کیوایم کے انتخابی دفاتر پربم دھماکوں کاالزام عائد کر نا سال کاسب سے بڑامذاق ہے ۔رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کے کارکنوں پر ایم کیوایم ہی کے ایم پی ایز سیدرضاحیدراورساجدقریشی کے قتل اور ایم کیوایم کے انتخابی دفاتر پربم دھماکوں کاالزام عائد کر نا سال کاسب سے بڑامذاق ہے ۔رابطہ کمیٹی
 Posted on: 10/4/2015
ایم کیوایم کے کارکنوں پر ایم کیوایم ہی کے ایم پی ایز سیدرضاحیدراورساجدقریشی کے قتل اور ایم کیوایم کے انتخابی دفاترپربم دھماکوں کاالزام عائد کر نا سال کاسب سے بڑامذاق ہے ۔رابطہ کمیٹی
رضاحیدراورساجدقریشی کے قتل کی نہ صرف ذمہ داری قبول کی بلکہ بعدازاں پولیس نے ان کے قتل میں ملوثکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کوگرفتاربھی کیا
طالبان نے ایم کیوایم کے انتخابی دفاترپربموں کے دھماکے کئے جن کے نتیجے میں ایم کیوایم کے کئی کارکنان اورہمدردشہید وزخمی ہوئے اورطالبان نے اس کی ذمہ داری بھی قبول کی
ان کھلے حقائق کے باوجود رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کے قتل اورانتخابی دفاتر پربموں کے دھماکے کاالزام ایم کیوایم کے کارکنوں پرعائدکرناسراسرمضحکہ خیزہے ۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے کارکنوں پریہ جھوٹاالزام ایم کیوایم کے خلاف کرمنلائزیشن کی پالیسی کاحصہ ہے۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 4 اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں پر ایم کیوایم ہی کے ایم پی ایز سیدرضاحیدراورساجدقریشی کے قتل اور 2013ء میں ایم کیوایم کے انتخابی دفاترپربم دھماکوں کاالزام عائد کر نااس سال کاسب سے برامذاق ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی ہی نہیں بلکہ ملک کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کالعدم تنظیموں نے ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی سیدرضاحیدراورساجدقریشی کے قتل کی نہ صرف ذمہ داری قبول کی بلکہ بعدازاں پولیس نے ان کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کوگرفتاربھی کیااورپرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاپر ان گرفتاردہشت گردوں کے اعترافی بیانات بھی آچکے ہیں ۔ اسی طرح پاکستان کے عوام اس حقیقت سے بھی اچھی طرح آگاہ ہیں کہ تحریک طالبان پاکستان نے 2013ء کے انتخابات کے موقع پر باقاعدہ دھمکی دی تھی کہ وہ ایم کیوایم ، اے این پی اورپیپلزپارٹی کوکسی بھی قیمت پر الیکشن لڑنے نہیں دیں گے اورانہیں نشانہ بنائیں گے۔ اپنی اس دھمکی پرعمل کرتے ہوئے طالبان نے ایم کیوایم کے انتخابی دفاترپربموں کے دھماکے کئے جن کے نتیجے میں ایم کیوایم کے کئی کارکنان اورہمدردشہید وزخمی ہوئے اورطالبان نے اس کی ذمہ داری بھی قبول کی لیکن ان کھلے حقائق کے باوجود رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کے قتل اورانتخابی دفاتر پربموں کے دھماکے کاالزام ایم کیوایم کے کارکنوں پرعائدکرناسراسرمضحکہ خیزہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں پریہ جھوٹاالزام ایم کیوایم کے خلاف کرمنلائزیشن کی پالیسی کاحصہ ہے۔

4/26/2024 4:46:22 AM