Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست نمائندوں نے اپنے بلدیاتی دور اقتدار میں کراچی کو دنیا کے مشہور شہروں میں شامل کروایا ، سید شاہد پاشا


حق پرست نمائندوں نے اپنے بلدیاتی دور اقتدار میں کراچی کو دنیا کے مشہور شہروں میں شامل کروایا ، سید شاہد پاشا
 Posted on: 10/3/2015
حق پرست نمائندوں نے اپنے بلدیاتی دور اقتدار میں کراچی کو دنیا کے مشہور شہروں میں شامل کروایا ، سید شاہد پاشا
کارکنان بلدیاتی حوالے سے اپنے کوائف مکمل کریں تاکہ انتخابی عمل میں دشواری کا سامنانہ کرنا پڑے 
کارکنان نہ ماضی میں اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہوئے تھے اور نہ اس مرتبہ باطل قوتوں کو فتح نصیب ہوگی ، زاہدمنصوری
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرو رکن کالال قلعہ گراؤنڈ میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔3اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشانے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ماضی کی طرح ناکا م ہوں گی، سندھ کے شہری علاقوں کے عوام نے ماضی میں بھی حق پرست نمائندوں کو اپنا بلدیاتی امیدوار چنا تھا اور انکے نمائندوں نے اپنے بلدیاتی دور اقتدار میں شہر کو دنیا کے مشہور شہروں میں شامل کروایا تھا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کی شام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی محترمہ ریحانہ نسرین، عارف خان ایڈوکیٹ ،کمال ملک، رضوان بابر ،گلفراز خان خٹک،ڈاکٹر عبد القاد رخانزادہ اورزاہد منصوری انکے ہمراہ تھے۔سید شاہد پاشا نے کہاکہ آج میڈیا پر جناب الطاف حسین کو قتل کرنے کے حوالے سے باتیں کی جارہی ہیں لیکن جناب الطاف حسین کے چاہنے والے انکا بال بھی بیکا نہیں ہونے دیں گے ،چوہدری نثار علی خان کی ویڈیو اور برطانیہ میں ڈاکٹر عمران فارو ق شہید کا قتل ایک ہی سازش کا حصہ معلوم ہوتاہے لہٰذا ہم نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ذمہ داران سے بھی مذکورہ انٹریو کو تحقیقا ت کا حصہ بنانے کی سفارش کی ہے۔انہوں نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات 2015ء کی تیاریوں کے سلسلے میں کارکنان اور ذمہ داران مصروف ہیں ،کارکنان بلدیاتی حوالے سے اپنے کوائف مکمل کرلیں تاکہ انتخابی عمل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنانہ کرنا پڑے ، جو لوگ ایم کیوا یم کی سیاسی طاقت کو جبر کے ذریعے روکنا چاہتے ہیں انہیں 3دسمبر کو کراچی کے حق پرست عوام اپنا فیصلہ سنا دیں گے ۔زاہد منصوری نے کہا کہ جناب الطا ف حسین اور ایم کیوا یم کے خلاف ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر سازشیں کی جارہی ہیں لیکن کارکنان نہ ماضی میں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہوئے تھے اور نہ اس مرتبہ باطل قوتوں کو فتح نصیب ہوگی ، جنرل ورکرز اجلاس میں نجی ٹی وی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے انٹرویو کی ویڈیو کلپ بھی چلائی گئی ۔


4/25/2024 3:46:18 PM