Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

معروف قانون دان جسٹس(ر)جاویداقبال کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت


معروف قانون دان جسٹس(ر)جاویداقبال کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
 Posted on: 10/3/2015
معروف قانوندان جسٹس(ر)جاویداقبال کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت 
سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی تعزیت کا اظہار کیا
مشترکہ بیان میں جسٹس ( ر) جاوید اقبال کے پسماندگان اور وکلاء برادری سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہاراور دعا 
کراچی ۔۔۔3اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے و معروف قانوندان جسٹس(ر)جاویداقبال کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے جسٹس ( ر) جاوید اقبال کے پسماندگان اور وکلاء برادری سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔(آمین )
دریں اثناء ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے بھی جسٹس (ر ) جاوید اقبال کے انتقال پر افسوس او ر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبر کیلئے دعا کی۔

4/19/2024 6:40:24 AM