ایم کیو ایم شعبہ ویڈیو سیکشن کے جوائنٹ انچارج عادل چشتی کے والد بشیر چشتی کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور شعبہ اطلاعات کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔یکم؍ اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم شعبہ ویڈیو سیکشن کے جوائنٹ انچارج عادل چشتی کے والد بشیر چشتی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے عادل چشتی سمیت تمام سوگوار لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور مرحوم بشیر چشتی کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم بشیر چشتی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے تمام سوگوار لواحقین کو صبر فرمائے ۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات نے بھی ویڈیو سیکشن کے جوائنٹ انچارج عادل چشتی کے والد بشیر چشتی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔ ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کے انچارج و اراکین نے عادل چشتی سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم بشیر چشتی کی مغرفت کیلئے دعا کی اور سوگوارلواحقین سے کو صبر کی تلقین بھی کی ۔