پاکستان ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹ کے صدر اور فوٹو جرنلسٹ مجیب الرحمن کو شہداء قبرستان یاسین آباد میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق ، عبدالحسیب ، ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ ،
سی ای سی کے رکن احمد سلیم صدیقی ، مستعفی ارکان اسمبلی ،سیکٹر یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
نماز جنازہ بلال مسجد گلشن اقبال بلاک نمبر 4میں بعد نماز عصر ادا کی گئی
کراچی ۔۔۔30، ستمبر2015ء
پاکستان ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹ کے صدر اور سینئر فوٹو جرنلسٹ مجیب الرحمن کو شہداء قبرستان یاسین آباد میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مجیب الرحمٰن ( مرحوم )کی نماز جنازہ بعد نماز عصر بلال مسجد ، بلاک نمبر 4گلشن اقبال میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق ،عبدالحسیب ، ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ ، ایم کیوا یم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ( سی ای سی کے ارکان ) کے رکن احمد سلیم صدیقی ، مستعفی رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی ، گلشن اقبال سیکٹر و مقامی یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ مرحوم کے عزیز اوقاب نے بڑی تعدادی میں شرکت کی ۔