سینئر فوٹو جرنلسٹ مجیب الرحمن کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔30، ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹ کے صدر اور سینئر فوٹو جرنلسٹ مجیب الرحمن کے انتقال پر دکھ کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)