Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ 30 ستمبر 1988ء معصوم و بے گناہ مہاجروں کے قتل عام اور ظلم و بربریت کا ایسا دردناک واقعہ ہے جسے بھلایا نہیں جاسکتا، رابطہ کمیٹی


سانحہ 30 ستمبر 1988ء معصوم و بے گناہ مہاجروں کے قتل عام اور ظلم و بربریت کا ایسا دردناک واقعہ ہے جسے بھلایا نہیں جاسکتا، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 9/29/2015
سانحہ 30 ستمبر 1988ء معصوم و بے گناہ مہاجروں کے قتل عام اور ظلم و بربریت کا ایسا دردناک واقعہ ہے جسے بھلایا نہیں جاسکتا، رابطہ کمیٹی 
آج تک سانحہ 30 ستمبر 88ء کے شہداء کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دی گئی اور نہ ہی قتل عام کی تحقیقات کی گئیں، رابطہ کمیٹی 
سانحہ میں 300سے زائدمعصوم وبے گناہ مہاجرماؤں بہنوں، بزرگوں،خواتین اوربچوں کوبیدردی سے شہیدکردیاگیااورسینکڑوں کوزخمی کردیاگیا ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
سانحہ 30ستمبر 88ء کے شہداء کو رابطہ کمیٹی کو خراج عقیدت ، شہداء کا خون رنگ لائے گا ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔ 29 ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ سانحہ 30 ستمبر1988ئمعصوم وبے گناہ مہاجروں کے قتل عام اور ظلم وبربریت کا ایسا دردناک واقعہ ہے جسے بھلایانہیں جاسکتا۔ سانحہ 30ستمبر کی 27 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 30 ستمبر1988ء کو مسلح دہشت گردوں نے حیدرآبادکے مختلف علاقوں کے بازاروں میں داخل ہوکردکانداروں،فٹ پاتھوں اورگھروں اوردکانوں کے باہر بیٹھے لوگوں اور راہگیروں پر اندھا دھند گولیوں برسائیں اور دہشت گرد کئی گاڑیوں پر سوار تھے ، آدھاگھنٹہ تک قتل عام اورظلم و بربریت کایہ وحشیانہ کھیل جاری رہاجس کے دوران300سے زائدمعصوم وبے گناہ مہاجرماؤں بہنوں، بزرگوں،خواتین اوربچوں کوبیدردی سے شہید کردیا گیا اور سینکڑوں کوزخمی کردیاگیا لیکن پولیس یاکوئی بھی قانون نافذ کرنے والا ادارہ مہاجروں کوبچانے نہیں آیااوردہشت گرد قتل عام کرکے آسانی کے ساتھ فرارہوگئے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سانحہ 30 ستمبر1988ء پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا اس سانحہ کوآج 27برس گزرگئے ہیں لیکن آج تک نہ تو اتنے بڑے قتل عام میں ملوث سفاک قاتلوں کوگرفتارکرکے سزادی گئی اورنہ ہی اس قتل عام کی تحقیقات کی گئیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو تو جھوٹے اورمن گھڑت الزامات لگا کر انہیں برسوں پرانے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرلیا جاتا ہے لیکن مہاجروں کے بڑے پیمانے پر ہونے والے وحشیانہ قتل عام میں ملوث قاتلوں کوآخر گرفتارکیوں نہیں کیاجاتا۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سانحہ 30 ستمبر 1988ء کے شہداء کاخون رنگ لائے گا اورسفاک قاتلوں پر اللہ تعالیٰ کاعذاب نازل ہوگا۔رابطہ کمیٹی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیااوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کواپنی جوار رحمت میں جگہ دے اوران کے درجات بلندفرمائے اورتمام لواحقین کو صبرجمیل عطاکرے۔ 

9/30/2016 1:34:55 PM