Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جانب سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں بلدیاتی امیدواران کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے


ایم کیوایم کی جانب سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں بلدیاتی امیدواران کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے
 Posted on: 9/29/2015
ایم کیوایم کی جانب سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں بلدیاتی امیدواران کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے 
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں لگائے گئے بلدیاتی الیکشن کیمپ میں زبردست گہما گہمی 
ایم کیوایم سی ای سی اورالیکشن سیل کے اراکین حق پرست پینل کے امیدواران کے فارم کی جانچ پڑتال کا کام مسلسل انجام دے رہے ہیں
حق پرست پینل کے لئے نامزد کئے گئے امیدواران کے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے انٹرویوز لئے اور انہیں حتمی شکل دی 
کراچی ۔۔۔29، ستمبر2015ء 
بلدیاتی الیکشن 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں بلدیاتی امیدواران کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں لگائے گئے کیمپ میں زبردست گہما گہمی دکھائی دے رہی ہے ۔ ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹوکونسل اورالیکشن سیل کے اراکین حق پرست پینل کے امیدواران کے فارم کی جانچ پڑتال کا کام مسلسل انجام دے رہے ہیں اور بلدیاتی امیدواران کی فہرستیں مرتب کرنے میں مصروف ہیں ۔ لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے حق پرست پینل کے لئے نامزد کئے گئے امیدواران کے انٹرویوز لئے اور انہیں حتمی شکل دی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے عوام میں سے ہی اچھی شہرت اور قابلیت رکھنے والے افراد کا چناؤ کیاجارہا ہے جو عوامی مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کریں گے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بلدیاتی امیدواران کو تلقین کی کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین عوامی مسائل اور ان کے حل کیلئے کسی قسم کی غفلت اور لاپروائی کے مظاہرے کو برداشت نہیں کرسکتے لہٰذا حق پرست امیدواران منتخب ہونے کے بعد جناب الطاف حسین کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھر پوراور عملی کوششیں کریں 


9/29/2016 11:58:34 AM