Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عید الاضحی سے ایک روز قبل رینجرز ، پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی چھاپہ مار کاررائیوں کے دوران ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن نور حسین سمیت 18کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


عید الاضحی سے ایک روز قبل رینجرز ، پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی چھاپہ مار کاررائیوں کے دوران ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن نور حسین سمیت 18کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 9/24/2015
عید الاضحی سے ایک روز قبل رینجرز ، پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی چھاپہ مار کاررائیوں کے دوران ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن نور حسین سمیت 18کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیوایم کے کارکنان کو گھروں اور راستوں سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
چھاپے و گرفتاریوں میں تیزی آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دکھی انسانیت کی خدمت کے عمل سے بھی روکاجارہا ہے،ر ابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وزیراعظم ،چیف آف آرمی اسٹاف ، وفاقی وزیر داخلہ ، وزیراعلیٰ سندھ ، کور کمانڈ اور ڈی جی رینجرز ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی عید الاضحی سے قبل بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لیکرچھاپے و گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرائیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔24،ستمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عید الاضحی سے ایک روز قبل رینجرز ، پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے چھاپہ مار کاررائیوں کے دوران ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن نور حسین سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے 21کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عید الاضحی سے ایک روز قبل چھاپے و گرفتاریوں میں تیزی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دکھی انسانیت کی خدمت کے عمل سے بھی روکاجارہاہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے رینجرز ، سی آئی ڈی اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے چھاپہ مار کارروائیاں کرکے ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن نور حسین ،شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 105کی کمیٹی کے رکن وجیہہ احمد اور دیگر کارکنانکو ان کی رہائشگاہوں اور راستوں سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک جانب کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی اور دوسری جانب ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو فلاحی سرگرمیوں کیلئے کھالیں جمع کرنے سے روکنے کیلئے ذمہ داران و کارکنان کی گرفتاریاں تیز کردی گئیں ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کیلئے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کررہاہے لیکن اس کے باوجود کارکنان و عوام میں خوف وہراس پھیلانے کیلئے بلاجواز گرفتاریاں کی جارہی ہیں اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کھالیں جمع کرنے سے روکا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار محلوں کے بچوں کو زبردستی اپنے ہمراہ گاڑیوں میں بٹھا کر انہیں خوفزدہ کرکے یہ معلوم کرتے پھر رہے ہیں ایم کیوایم کے کون کون کارکنان کھالیں جمع کرتے ہیں اور پھر ان کی نشاندہی پر انہیں بلاجوازگرفتارکیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم پرامن سیاسی و جمہوری جماعت ہے اور اس کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کے بجائے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے نام پر شروع کئے گئے آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب موڑ کر اس کے سیاسی ، جمہوری حقوق سلب کرلئے گئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، کور کمانڈ کراچی نوید مختار اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی عید الاضحی سے قبل بلاجواز اور گرفتاریوں کا نوٹس لیکرچھاپے و گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایاجائے اور گرفتار ذمہ داران و کارکنان رہا کیاجائے ۔ 

5/1/2024 2:20:03 PM