Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کل بھی ایک محب وطن جماعت تھی اور آج بھی ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کل بھی ایک محب وطن جماعت تھی اور آج بھی ہے،پاکستان سے ایم کیوایم کی وابستگی غیرمشروط طورپر ہمیشہ جاری رہے گی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 9/20/2015
ایم کیوایم کل بھی ایک محب وطن جماعت تھی اور آج بھی ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
پاکستان سے ایم کیوایم کی وابستگی غیرمشروط طورپر ہمیشہ جاری رہے گی، رابطہ کمیٹی
92ء کے آپریشن میں ہزاروں کارکنان اپنی جانیں بچانے کیلئے بیرون ملک بھی جانے پر مجبورہوئے، رابطہ کمیٹی
بعض کارکنوں نے محض اپنی جانیں بچانے کیلئے بھارت کا رخ بھی کیا، رابطہ کمیٹی
بھارت سمیت دیگر ممالک جانے والوں نے نہ تو ایم کیوایم کے مرکز سے اجازت لی اور نہ ہی اس عمل کو کسی طرح ایم کیوایم کی پالیسی کا حصہ قراردیاجاسکتا ہے،رابطہ کمیٹی
بھارت جانے والے افراد سے منسوب کردہ تربیت وغیرہ کے معاملات کا بھی ایم کیوایم کے مرکز یااس کی پالیسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، رابطہ کمیٹی
وطن عزیز کے مفاد میں طاقت اور جذبات کے بجائے حقائق کی روشنی میں تمام معاملات کا جائزہ لیاجائے ، رابطہ کمیٹی کی اپیل
ریاست سے ناراض بلوچوں کیلئے معافی کا اعلان ایک انتہائی مستحسن اقدام ہے ، رابطہ کمیٹی
اسی طرح اسٹیبلشمنٹ ماضی کی تلخ باتوں کو نظرانداز کرکے مہاجروں کے زخموں پر بھی مرہم رکھے، رابطہ کمیٹی
مہاجروں کو قومی دھارے سے باہر نکالنے کا عمل نہ کیاجائے، رابطہ کمیٹی
یہ عمل ملک وقوم کے مفادمیں ہوگا اور اس عمل کو ایم کیوایم کا مکمل تعاون حاصل ہوگا، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اہم اورپالیسی بیان
کراچی ۔۔۔20، ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک اہم پالیسی بیان میں واضح کیا ہے کہ ایم کیوایم کل بھی ایک محب وطن جماعت تھی اور آج بھی ہے اور پاکستان سے اس کی وابستگی غیرمشروط طورپر ہمیشہ جاری رہے گی ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض میڈیارپورٹس اور اخباری اطلاعات میں ایم کیوایم سے وابستہ بعض افراد کے بھارت سے تعلقات کا تذکرہ کیاجارہاہے جن کی وضاحت ضروری ہے۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 19، جون1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف جو ریاستی آپریشن شروع کیاگیا اس کے دوران کی جانے والی ناانصافیوں کی تفصیلات ریکارڈ پر موجود ہیں ۔ اس آپریشن میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو جس طرح ریاستی جبرکا نشانہ بنایاگیااس کے پیش نظرہزاروں کارکنان اپنی جانیں بچانے کیلئے ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی جانے پر مجبورہوئے جہاں انہوں نے پناہ حاصل کی ۔ ان ممالک میں امریکہ، کینیڈا، برطانیہ ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک سمیت دنیا کے تمام ممالک شامل ہیں۔ جہاں ان کارکنوں نے دنیا کے دیگر ممالک کا رخ کیا وہاں بعض کارکنوں کو جب کہیں اور جانے کا موقع نہ ملاتو انہوں نے محض اپنی جانیں بچانے کیلئے بھارت کا رخ بھی کیا۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ا س حقیقت سے انکارنہیں کیاجاسکتا کہ آج بھی پاکستان سے زیادہ مسلمان ، ہندوستان میں آباد ہیں کیونکہ 1947ء میں ہندوستان کی صرف زمینی تقسیم نہیں ہوئی تھی بلکہ خاندانوں کا بٹوارہ بھی ہوا تھا، خاندانوں کی بھی تقسیم ہوئی تھی ۔ آج بھی پاکستان میں رہنے والے مہاجروں کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد بھارت میں رہتی ہے چناچہ بعض کارکنوں نے محض اس وجہ سے بھارت کا انتخاب کیاکہ کم ازکم وہاں ان کو رہنے کی جگہ تومیسر ہوگی اور انہیں بے گھری وفاقہ کشی کی زندگی نہیں گزارنی پڑے گی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اپنی جانیں بچانے کیلئے بھارت سمیت دیگر ممالک جانے والوں نے نہ تو ایم کیوایم کے مرکز سے اجازت لی اور نہ ہی اس عمل کو کسی طرح ایم کیوایم کی پالیسی کا حصہ قراردیاجاسکتا ہے ۔بھارت جانے والے افراد سے منسوب کردہ تربیت وغیرہ کے معاملات کا بھی ایم کیوایم کے مرکز یااس کی پالیسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ ایم کیوایم ، بانیان پاکستان کی اولادوں کی قائم کردہ جماعت ہے اور وطن عزیز کے خلاف کوئی منصوبہ اس کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کی کہ وہ وطن عزیز کے مفاد میں طاقت اور جذبات کے بجائے حقائق کی روشنی میں تمام معاملات کا جائزہ لے ۔ آج جس طرح ریاست سے ناراض بلوچوں کیلئے معافی کا اعلان کیاجارہا ہے ، جوکہ ایک انتہائی مستحسن اقدام ہے ، اسی طرح اسٹیبلشمنٹ ماضی کی تلخ باتوں کو نظرانداز کرکے مہاجروں کے زخموں پر بھی مرہم رکھے اور انہیں قومی دھارے سے باہر نکالنے کا عمل نہ کرے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ عمل ملک وقوم کے مفادمیں ہوگا اور اس عمل کو ایم کیوایم کا مکمل تعاون حاصل ہوگا۔

4/18/2024 3:36:34 PM