Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جمعہ اورہفتے کی شب رینجر اہلکاروں نے ایم کیوایم کے تین کارکنان کو ان کے گھر وں پر بلاجواز چھاپے ما رکر گرفتار کر لیا


جمعہ اورہفتے کی شب رینجر اہلکاروں نے ایم کیوایم کے تین کارکنان کو ان کے گھر وں پر بلاجواز چھاپے ما رکر گرفتار کر لیا
 Posted on: 9/12/2015
جمعہ اورہفتے کی شب رینجر اہلکاروں نے ایم کیوایم کے تین کارکنان کو ان کے گھر وں پر بلاجواز چھاپے ما رکر گرفتار کر لیا
شہرکے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز ،غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
گرفتار شدگان میں شاہ فیصل کالونی ،اورنگی ٹاؤن اورلیاقت آبادکے چارکارکنا ن شامل ہیں، رابطہ کمیٹی
رینجرزایم کیوایم کے پرامن یوم سوگ کوناکام بنانے کے لئے نہ صرف کارکنان کوگرفتارکررہی ہے بلکہ تاجروں،دکانداروں اورٹرانسپورٹرزکودھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ اپناکارروبارکھلارکھیں ،رابطہ کمیٹی
2013ء سے اب تک آپریشن کے دوران 40 کارکنان کوماؤر ائے عدالت قتل اور درجنوں گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا گیا ہے 
چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انوارظہیرجمالی اور جنرل راحیل شریف ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں کافوری نوٹس لیں،رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔12،ستمبر 2015
رینجرزاہلکاروں نے اورنگی ٹاؤن ،شاہ فصیل کالونی اورلیاقت آباد میں چھاپے مارکرایم کیوایم کے چار کارکنان کوگرفتارکرلیاااورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے جہاں کارکنان کو انسانیت سوزتشددکانشانہ بنایاجارہاہے۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن یونٹ118کے کارکنان قاسم ولدشبیراورشمیم ولدشمشیرکورینجرزاہلکاروں نے صبح ساڑھے آٹھ بجے گھر سے باہر سڑک سے گرفتارکرلیااورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،اسی طرح شاہ فیصل کالونی یونٹ109کے کمیٹی ممبر32سالہ نبیل ولدعبدالرزاق کوان کے گھرپرچھاپہ مارکر گرفتار کرلیااور علاقے میں خوف وہراس پھیلانے کے لئے رینجرزاہلکاروں کی جانب سے علاقے میں وقت شدیدفائرنگ بھی کی گئی جس کے بعدانہیں بھی نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا جہاں انہیں انسانیت سوزتشددکانشانہ بنایاجارہاہے جس کے باعث ان کی زندگی کوشدیدخطرہ لاحق ہے اوراسی طرح لیاقت آبادیونٹ164کے یونٹ انچارج فواداحمد ولدسید محبوب حسین کوصبح ساڑھے دس(10:30) بجے ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکرلیا ۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز اور غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں میں مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رینجرزکے ہاتھوں چارکارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ہفتے کے روزایم کیوایم کی اپیل پر ’’پرامن یوم سوگ‘‘ کوناکام بنانے کے لئے پاکستان رینجرزکے اہلکارایڑی چوٹی کازورلگارہی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ماضی کی تاریخ ایک بار پھر دہرائی جارہی ہے اور ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کی مذموم سازشیں کی جارہی ہیں 2013ء سے اب تک40کارکنان سے زائدکارکنان کوماؤر ائے عدالت قتل،ہزاروں کو گرفتار اور درجنوں کو گرفتار کر کے لاپتہ کردیا گیا گیا ہے جس کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ شب میں رینجرزنے اورنگی ٹاؤن ،لیاقت آباداورشاہ فیصل کالونی میں ایم کیوایم کے چار کارکنان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اورنگی ٹاؤن یونٹ118کے کارکنان قاسم ولدشبیراورشمیم ولدشمشیرکورینجرزاہلکاروں نے گھرکے باہرسے اس وقت گرفتارکرلیاجب وہ سڑک پر گھڑے باتیں کر رہے تھے اورگرفتاری کے بعدانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیااسی طرح لیاقت لیاقت آبادسیکٹریونٹ164کے یونٹ انچارج فواداحمدولدسیدمحبوب کوآج صبح ساڑھے بجے گھر سے گرفتار کرلیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسی طرح رینجرز نے شاہ فصیل کالونی میںیونٹ109کے کمیٹی ممبرنبیل ولدعبدالرزاق کورات 3بجکر 50منٹ پرگرفتار کرلیا اوران کی گرفتاری کے وقت گھروالوں سے بدتمیزی کی اورشدیدفائرنگ کر کے علاقے میں شدیدخوف وہراس پھیلادیا۔رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جناب جسٹس انوار ظہیر جمالی اور جنرل راحیل شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے معصوم و بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اورگھروں پر چھاپوں کا فی الفور نوٹس لیا جائے او ر گرفتار شدگان کو رہا کیاجائے ۔

12/6/2016 6:08:01 AM