جیو نیوز کی سیٹلائٹ وین پر مسلح افراد کی فائرنگ پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
فائرنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے اور ان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔ رابطہ کمیٹی
فائرنگ سے زخمی ہونے والے سیٹلائٹ انجینئر اور ڈی ایس این جی وین کے ڈرائیور سے دلی ہمدردی کا اظہار
کراچی ۔۔۔ 8 ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے بہادرآبادمیں جیونیوزکی سیٹلائٹ وین پر مسلح افرادکی فائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں کہاکہ فائرنگ کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے جیو نیوز کے سیٹلائٹ انجینئر اورڈی ایس این جی وین کے ڈرائیورسے دلی ہمدردی کااظہارکیاہے اوران کی جلد صحتیابی کی دعاکی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتارکیاجائے اوران کوقانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے ۔