Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین نے سب سے پہلے دہشتگردی اور مذہبی انتہا پسندی سے پہنچنے والے سنگین نقصانات سے قوم کو واضح طور پر آگاہ کیا مگر حقیقت کو تسلیم کرنے کے بجائے حکومت سمیت تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے سر پر منڈلاتے خطرات سے چشم پوشی کی، عبدالحسیب خان، طارق جاوید


الطاف حسین نے سب سے پہلے دہشتگردی اور مذہبی انتہا پسندی سے پہنچنے والے سنگین نقصانات سے قوم کو واضح طور پر آگاہ کیا  مگر حقیقت کو تسلیم کرنے کے بجائے حکومت سمیت تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے سر پر منڈلاتے خطرات سے چشم پوشی کی، عبدالحسیب خان، طارق جاوید
 Posted on: 9/6/2015 1
الطاف حسین نے سب سے پہلے دہشتگردی اور مذہبی انتہا پسندی سے پہنچنے والے سنگین نقصانات سے قوم کو واضح طور پر آگاہ کیا 
مگر حقیقت کو تسلیم کرنے کے بجائے حکومت سمیت تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے سر پر منڈلاتے خطرات سے چشم پوشی کی،
عبدالحسیب خان، طارق جاوید 
2ستمبر2015ء
سکھر( ) قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی مشعل قا ئد تحر یک محترم جناب الطاف حسین بھائی کے ہاتھ میں ہے۔قا ئد تحر یک محترم جناب الطاف حسین بھائی اپنی دور اندیشی اور سیاسی بصیرت سے ملک کے تمام لوگوں میں سیاسی شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ملک کی پالیسی سازی کے عمل میں حصہ دار بنانا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بن کر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب خان، سینٹرل ایگز یکٹو کمیٹی کے رکن طارق جاوید سکھر زون میں اندرون سندھ کے ذمہ داران سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچا رج محمد عمر قریشی ، اراکین عظیم فاروقی ، شیراز مسعود،عبد الخالق چانڈ یواور مر کز ی الیکشن سیل کے رکن فیر وز خانز ادہ بھی مو جود تھے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک محترم جناب الطاف حسین نے سب سے پہلے دہشتگردی اور مذہبی انتہا پسندی سے پہنچنے والے سنگین نقصانات سے قوم کو واضح طور پر آگاہ کیا مگر حقیقت کو تسلیم کرنے کے بجائے حکومت سمیت تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے سر پر منڈلاتے خطرات سے چشم پوشی کی جس کا نقصان معصوم اور بیگناہ لوگوں نے اٹھایا۔آپریشن ضرب عضب کی حمایت ہو یا مسلسل طالبانائیزیشن کیخلاف آواز بلند کرنا ہو قائد تحریک محترم جناب الطاف حسین نے بڑھ چڑھ کر بے خوفی اور دلیری سے حکمرانوں کو عوام کی جان ومال کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کر نے کو کہا ۔اور انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی سے سچی محبت کرنے والا ایک ایک کارکن ملک میں اپنے غریب بھائیوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جنگ ملک میں غریب عوام کی حکمرانی کے لئے ہے کیو نکہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی کو ملک کی غریب اور مظلوم عوام سے بے انتہا محبت ہے انہوں نے مز ید کہا کہ اپنی زندگی کے قیمتی ایام،خواہشات ،امنگیں،غریبوں کے حقوق کی جدوجہد پر قربان کر دیئے اور ان کی جدوجہد کا نتیجہ یہ ہے کہ غریب افراد بھی اب جاگیرداروں ،وڈیروں ،سرمایہ داروں کے سامنے سر ا ٹھا کر جی رہے ہیں۔

12/3/2016 7:39:16 AM