Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جرائم پیشہ عناصرایم کیوایم میں انہیں بلکہ انکی صفوں میں ہیں جنہوں نے گلوں بٹوں کی فوج پالی ہوئی ہے۔میاں عتیق


جرائم پیشہ عناصرایم کیوایم میں انہیں بلکہ انکی صفوں میں ہیں جنہوں نے گلوں بٹوں کی فوج پالی ہوئی ہے۔میاں عتیق
 Posted on: 9/5/2015 1
جرائم پیشہ عناصرایم کیوایم میں انہیں بلکہ انکی صفوں میں ہیں جنہوں نے گلوں بٹوں کی فوج پالی ہوئی ہے۔میاں عتیق
مسلم لیگ ہو یاپیپلزپارٹی یاتحریک انصاف ، پنجاب میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے اپنے مسلح جتھے بنائے ہوئے ہیں
ان سیاسی جماعتوں کے مسلح جتھے ہرالیکشن میں جلسے جلوس اورمظاہرے کے موقع پر جدیداورخودکارہتھیاروں کی نمائش کرتے ہیں اور فائرنگ کرتے ہیں 
پنجاب میں بار کے انتخابات کے موقع پر بھی جدیداسلحہ سے فائرنگ کی جاتی ہے لیکن اسلحہ کے بیہودہ الزامات ایم کیوایم پر لگائے جاتے ہیں
جب تک ملک میں اس دوغلی سیاست کاراج رہے گاملک میں کبھی بھی مثبت سیاست فروغ نہیں پاسکے گی۔ میاں عتیق
اسلام آباد۔۔۔ 5 ستمبر2015ء
ایم کیوایم پنجاب کے صدرمیاں عتیق نے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کی صفوں میں جرائم پیشہ عناصر نہیں،البتہ جرائم پیشہ عناصر ان کی صفوں میں ہیں جنہوں نے پنجاب میں گلوں بٹوں کی فوج پالی ہوئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پر من گھڑت ، جھوٹے اوربے بنیادالزامات کرمنلائزیشن پالیسی کاحصہ ہیں جن کامقصد ایم کیوایم کوبدنام کرنااوراس کاامیج خراب کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت تویہ ہے کہ چاہے مسلم لیگ ن ہو یاپیپلزپارٹی یاتحریک انصاف ، پنجاب میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے اپنے اپنے مسلح جتھے بنائے ہوئے ہیں جوہرالیکشن ،اپنے جلسے جلوس اورمظاہرے کے موقع پر جدیداورخودکارہتھیاروں سے فائرنگ کرتے ہیں اوران کی نمائش کرتے ہیں ۔حتیٰ کہ پنجاب میں بار کے انتخابات کے موقع پر بھی جدیداسلحہ سے فائرنگ کی جاتی ہے جس کاثبوت میڈیاپر چلنے والی خبریں ہیں لیکن اس کے باوجود ایم کیوایم دشمن عناصرکی جانب سے ایم کیوایم پر مسلح ونگ اوراسلحہ کے بیہودہ الزامات لگائے جاتے ہیں۔ میاں عتیق نے کہاکہ جب تک ملک میں اس دوغلی سیاست کاراج رہے گاملک میں کبھی بھی مثبت سیاست فروغ نہیں پاسکے گی۔ 

5/8/2024 4:21:25 PM