Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گزشتہ رات رینجرز او ردیگر سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کے تین کارکنوں کو گھر وں پر چھاپے ما رکر گرفتار کر لیااورنامعلوم مقام منتقل کردیا


گزشتہ رات رینجرز او ردیگر سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کے تین کارکنوں کو گھر وں پر چھاپے ما رکر گرفتار کر لیااورنامعلوم مقام منتقل کردیا
 Posted on: 9/5/2015 1
گزشتہ رات رینجرز او ردیگر سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کے تین کارکنوں کو گھر وں پر چھاپے ما رکر گرفتار کر لیااورنامعلوم مقام منتقل کردیا
ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ترجمان لیگل ایڈ
گرفتار شدگان میں گلشن معمار اوربلدیہ ٹاؤن سیکٹرکے کارکنا ن شامل ہیں،ترجمان ایم کیوایم لیگل ایڈ
کراچی میں آپریشن کی آڑ میں معصوم وبیگناہ کارکنان کی گرفتاریوں سے ثابت ہوگیاکہ آپریشن کامقصدصرف ایم کیوایم کونشانہ بنانا ہے ،ترجمان
رینجرزاورقانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی غیرآئینی اورغیرقانونی گرفتاریاں بندکی جائیں، لیگل ایڈ
کراچی :۔۔۔5 ،ستمبر 2015
ایم کیوایم لیگل ایڈترجمان نے رینجرز اوردیگرسرکاری اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجوازغیرقانونی گرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی غیرآئینی اورغیرقانونی گرفتاریاں بندکی جائے۔ ایک بیان میں ترجمان لیگل ایڈ نے کہاکہ مورخہ5ستمبربروزہفتہ علی الصبح بوقت 4بجے رینجرزاہلکاروں نے ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹرکے کارکنان رمضان اورعارف کوان کے گھروں سے گرفتارکرلیا،اسی طرح گلشن معمارکے کارکن فرزان ظفرکوسادہ لباس اہلکاروں نے ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکرلیا،ایم کیوایم کے کارکنان اپنے گھروں پرموجودتھے کہ اس دوران رینجرزاہلکاروں اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے انہیں گرفتارکرلیااورنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاجبکہ کارکنان کے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کی اورانہیں مغلظات بکیں۔ایم کیوایم لیگل ایڈکے ترجمان نے رینجرزاورسادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجوازگرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے اوران پربے جاتشددکرکے ان کی زندگیوں کوخطرے میں ڈالاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ 5ستمبرکی صبح تک پچھلے دوسال سے ایم کیوایم کوریاستی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے ،ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریاں اس بات کی غمازی ہیں کہ آپریشن قطعی اورقطعی جانبدارنہ ہے اورایک قومی جماعت ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے،ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرغیراعلانیہ پابندی عائدکرکے کروڑوں لوگوں کے بنیادی حقوق غصب کیے جارہے ہیں۔ایم کویایم کودگئے گئے عوامی مینڈیٹ کو پیروں تلے روندھاجارہاہے۔

4/26/2024 8:14:48 AM