Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ریاستی مشینری کا بھر پور استعمال کرکے ہماری پرامن سیاسی جدوجہد کو روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں


ریاستی مشینری کا بھر پور استعمال کرکے ہماری پرامن سیاسی جدوجہد کو روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں
 Posted on: 9/4/2015 1
ریاستی مشینری کا بھر پور استعمال کرکے ہماری پرامن سیاسی جدوجہد کو روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں
ایم کیوایم کے بلدیاتی نمائندے سندھ بالخصوص کراچی میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے
این اے 246 میں ریاستی ہتھکنڈے استعمال کئے گئے لیکن مخالفین کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا، ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا
جناب الطا ف حسین نے ملک کی غریب و مظلوم اکثریت کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا ہے، زریں مجید
ایم کیوایم کے خلاف غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن میں بیگناہ کارکنان پر ظلم و ستم کی تاریخ دہرائی جارہی ہے، محمد حسین
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و ارکان کا حق پرست بلدیاتی امیدواران کے بڑے اجتماع سے خطاب 
کراچی ۔۔۔4ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہدپاشا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان اور ذمہ داران کے خلاف ریاستی مشینری کا بھر پور استعمال کرکے ہماری پر امن سیاسی جدوجہد کو روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن ایم کیوا یم کے بلدیاتی نمائندے سندھ بالخصوص کراچی میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،جناب الطاف حسین تحریکی کارکنان کو اپنی اولاد کی طرح پیار کر تے ہیں اور انکے لئے ہر دم فکر مند ہوتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام لال قلعہ گراؤنڈ میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کے بڑے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محترمہ زریں مجید ، سید امین الحق ، رضوان بابر ، ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ، اسلم خان آفریدی ، عارف خان ایڈوکیٹ ، محمد حسین ، اقبال مقدم ، مطیع الرحمن، زاہد منصوری ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران کی بڑی تعداد موجود تھی۔سید شاہد پاشا نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246میں بھی حق پرستوں کو ہراساں کرنے کیلئے ریاستی ہتھکنڈے استعمال کئے گئے لیکن مخالفین کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ ا تھا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ زریں مجید نے کہا کہ ایم کیوا یم کو ختم کرنے والوں کی خواہش ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ناکام ہوگی کیوں کہ حق پرستی کا پرچم کراچی سے کشمور اور آزاد کشمیر تک لہرا رہا ہے ، ایم کیو ایم میں سندھی ، بلوچی ، پنجابی ، پختون، پشتون ، ہزار وال ، گلگت بلتستانی،کشمیری اور مہاجروں سمیت ملک کے تمام زبانیں بولنے والے افراد شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حق پرستی کی تحریک میں ماؤں ، بہنوں اور بزرگوں نے بھی قربانیاں دی ہیں اور جس تحریک میں ماؤں بہنوں اور جوانوں کا لہو شامل ہوتا ہے اسکو اللہ کے سوا کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی،سندھ میں ممکنہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ایم کیوا یم کے لوگوں نے بڑی تعداد میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا ہے، جناب الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ملک کی غریب و مظلوم اکثریت کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا ہے ،عید الضحیٰ کا موقع خدمت خلق کیلئے ایم کیوا یم کا ایک اہم موقع ہوتا ہے جس میں ماؤں ، بہنوں اور بزرگوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ عید الضحیٰ پر چرم قربانی جمع کریں ۔محمد حسین نے کہا کہ ایم کیوا یم کے خلاف غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہمارے بیگنا ہ کارکنان ، ذمہ داران کو گرفتار کرکے ظلم و ستم کی تاریخ دہرائی جارہی ہے لیکن ان نامسائد اور کٹھن حالات میں بھی تحریک کی مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں ، بزرگ اور جوان کام کر رہے ہیں اس پر وہ خراج تحسین کے حقدارہیں۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کو انکے چاہنے والوں سے دور رکھنے والوں کی امیدوں پر سندھ کے شہری علاقوں نے ماضی میں بھی پانی پھیر دیا تھا اور اس مرتبہ بھی جناب الطاف حسین کی محبت مخالفین کے ظلم و ستم کو شکست دے گی،1987ء کا بلدیاتی الیکشن ایم کیوا یم نے آپریشن کے دوران لڑا اور کامیابی حاصل کی تھی ۔
تصاویر

4/26/2024 4:25:47 PM