رابطہ کمیٹی کا ایم کیو ایم کے کارکنان سے اظہارِ تعزیت
کراچی۔۔03 ستمبر2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم میر پور خاص زون سیکٹر " "Cیونٹ 5-A کے آفس سیکریٹری محمد حسن ،ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات سائبرکام ڈیپارٹمنٹ کے رکن اویس اعجازکے والداور میر پور خاص زون سیکٹر "B" یونٹ 3-A کے کارکن کی والدہ محترمہ شکوراًکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارن سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔رابطہ کمیٹی نے د عا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین)