Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے عوام کو مکمل طور پر مستفید نہیں کیا گیا ہے، مستعفی اراکین صوبائی اسمبلی


عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے عوام کو مکمل طور پر مستفید نہیں کیا گیا ہے، مستعفی اراکین صوبائی اسمبلی
 Posted on: 9/2/2015 1
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے عوام کو مکمل طور پر مستفید نہیں کیا گیا ہے، مستعفی اراکین صوبائی اسمبلی 
حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں آدھی کمی کی جو عوام کیلئے سود مند ہونے کے بجائے مزید عذاب لے آئی، مستعفی اراکین صوبائی اسمبلی 
ملک بھر میں پٹرول کے مصنوعی بحران سے عوام کو نجات دلائی جائے، مستعفی اراکین صوبائی اسمبلی
کراچی ۔۔۔2، ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے عوام کومکمل طور پرمستفید نہیں کیا گیا اور پٹرول کے مصنوعی بحران سے عوام کو فی الفور نجات دلائی جائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جس تناسب سے کمی آئی ہے اس تناسب سے حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے تناسب سے آدھی قیمتوں میں کمی کی تھی اور پٹرول کی آدھی قیمتوں میں کمی کو بھی پیٹرول پمپ مالکان نے مسترد کردیا اور اس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچنے دیا بلکہ پٹرول پمپ ہی بند کرڈالے جس کے باعث عوام کے روز مرہ کے معمولات شدید متاثر ہوئے اور انہیں دفاتر ، اسپتال ، اسکول ، کالج حتیٰ کہ ایمبولینس سروس کیلئے بھی پریشانی کا سامنا رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں آدھی کمی کی جو عوام کیلئے سود مند ہونے کے بجائے مزید عذاب لے آئی اور عوام دن بھر حکومت کے اس قدام پر بھی در بدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے فیصلے کرتے وقت اس بات کا خیال رکھناچاہئے کہ ان فیصلوں کا اطلاق جن پر کیاجارہا ہے کیا انہیں پہلے سے پابند کردیا گیا ہے اور نہیں کیا گیا ہے تو اس سلسلے میں مثبت اور ٹھو س اقدامات کرنے چاہئے تھے ۔ مستعفی ارکان صوبائی اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر سے پٹرول کے مصنوعی بحران کا خاتمہ کیاجائے اور عوام کو پٹرول کی مد میں فراہم کئے گئے ادھورے ریلیف کے فیصلے پرفوری طور پر نظر ثانی کی جائے اور پیٹرولیم مصنوعات میں ہونے والی حالیہ کمی کے ثمرات مکمل طور سے عوام تک پہنچائے جائیں ۔ 

4/19/2024 3:49:43 AM