Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں مزید تین اراکین کا اضافہ کردیا گیا


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں مزید تین اراکین کا اضافہ کردیا گیا
 Posted on: 9/1/2015 1
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں مزید تین اراکین کا اضافہ کردیا گیا
نئے اراکین میں ارشد حسن ، رضوان بابر اور زاہد منصوری شامل ہیں 
ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں بھی تین ارکان ہیرسوہو ندیم ہاشمی اور ایس ایم تنویر کااضافہ کردیا گیا
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ان فیصلوں کی توثیق کردی ہے 
کراچی ۔۔۔یکم، ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں مزید تین اراکین کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ اس بات کا فیصلہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ نئے اراکین میں ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل کے جوائنٹ انچارج ارشد حسن ،اراکین رضوان بابر اور زاہد منصوری شامل ہیں۔ اجلاس میں ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں بھی تین اراکین کے اضافہ کا فیصلہ کیاگیا جن میں رکن سندھ اسمبلی محترمہ ہیرسوہو ، سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی اور ایم کیوایم مرکزی الیکشن سیل کے رکن ایس ایم تنویر شامل ہیں۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ان فیصلوں کی توثیق کردی ہے ۔

4/19/2024 3:13:24 PM