Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گزشتہ دو روز میں رینجرز ،پولیس او ردیگر سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کے کئی کارکنان کو ان کے گھر وں پر بلاجواز چھاپے ما رکر گرفتار کر لیا


گزشتہ دو روز میں رینجرز ،پولیس او ردیگر سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کے کئی کارکنان کو ان کے گھر وں پر بلاجواز چھاپے ما رکر گرفتار کر لیا
 Posted on: 9/1/2015 1
گزشتہ دو روز میں رینجرز ،پولیس او ردیگر سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کے کئی کارکنان کو ان کے گھر وں پر بلاجواز چھاپے ما رکر گرفتار کر لیا
شہر بھر میں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز ،غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
گرفتار شدگان میں ملیر ،اورنگی ٹاؤن ،نارتھ کراچی،کورنگی ،گلشن اقبال ،محمود آباد گلستان جوہر،پی آئی بی اور شاہ فیصل کالونی
کے کارکنا ن شامل ہیں، رابطہ کمیٹی
کراچی میں آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کو مستقل نشانہ بنایا جارہا ہے ،رابطہ کمیٹی
ماضی کی تاریخ ایک بار پھر دہرائی جارہی ہے اور ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کی مذموم سازشیں کی جارہی ہیں،رابطہ کمیٹی
2013ء سے اب تک آپریشن کے دوران 40 کارکنان کوماؤر ائے عدالت قتل اور درجنوں گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا گیا ہے 
صدر مملکت ممنون حسین،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور جنرل راحیل شریف ایم کیوایم کے خلاف جاری آپر یشن کا نوٹس لیں،رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔یکم ،ستمبر 2015
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز اور غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں میں مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں جاری آپر یشن ایم کیوایم کو مستقل نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ماضی کی تاریخ ایک بار پھر دہرائی جارہی ہے اور ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کی مذموم سازشیں کی جارہی ہیں 2013ء سے اب تک40 کارکنان کوماؤر ائے عدالت قتل،ہزاروں کو گرفتار اور درجنوں کو گرفتار کر کے لاپتہ کردیا گیا گیا ہے جس کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ دو روز میں رینجرز ،پولیس او ردیگر سرکاری اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیوایم کے کئی کارکنان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ سادہ لباس میں ملبوس سرکاری ادار وں کے اہلکاروں نے ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 96کارکن مرزا ارسلان بیگ ولد کوثر حسین بیگ کی رہائش پر بلا جواز اور غیر قانونی چھاپہ مارکر انہیں گرفتار کرلیا،اسی طرح محمود آباد سیکڑ یونٹ UC.4Aکے کارکن شاہ نواز ولد غیاث الدین کو ان کی رہائش پر چھاپہ مار کر گرفتا کرلیا گیا ،گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 67,Cکے کارکن علی لودھی اور عارف حسین ولد الطاف حسین کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر گرفتار کر لیا، گلستان جوہر یونٹ Aعامر رضا ولد رضا حسین ،عبدالخالد خان ولد شہاب الدین اور اکبر حسین ولد سعادت حسین اور ظفر علی خان ولد زاہد علی خان کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ، ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یو نٹ 173کے شہید کارکن کاشف اکبر کے بھائی او رکارکن محمد علی اکبر ولداکبر عالم کی رہائش گاپر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا اسی طرح رینجر ز اہلکارو نے کورنگی سیکٹر یونٹ 74کار کن وسیم قمر علی ولد قمر علی اور یونٹ 73Aکے کارکن فیصل ندیم ولد جمیل احمد کو ان کی رہا ئش گاہ سے گرفتار کر لیا جبکہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے ایم کیوایم اورنگی سیکٹر یونٹ 123کے کارکن ارشاد بخاری ولد عبدالحمید بخاری اور یونٹ 118کارکنان شاہد ولد قاسم اور پرویز ولد ظہیر جبکہ شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 105کے کارکن شہود انصاری ولد ارشاد انصاری اور پی آئی بی سیکٹر یونٹ 157کے کارکن شکیل ولد محمد بخش کو ان کی رہائش سے گرفتار کر لیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق سرکاری اہلکاروں نے چھاپوں کے دوران گھروں میں موجود سامان کو توڑ پھوڑ دیا اور اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جبکہ گرفتار شدگان کو حراست کے دوران انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جن کے باعث ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور جنرل راحیل شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں صرف ایم کیوایم کو نشانہ بنانے اور معصوم و بے گناہ کارکنان کی بلاجواز چھاپوں اور گرفتاریوں کا فی الفور نوٹس لیا جائے او ر گرفتار شدگان کو رہا کیاجائے ۔

4/19/2024 10:53:44 PM