Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لیگل ایڈکمیٹی کے اراکین کاایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کی بلاجوازغیرقانونی گرفتاریوں اورجھوٹے مقدمات پراظہارتشویش


ایم کیوایم لیگل ایڈکمیٹی کے اراکین کاایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کی بلاجوازغیرقانونی گرفتاریوں اورجھوٹے مقدمات پراظہارتشویش
 Posted on: 8/31/2015
ایم کیوایم لیگل ایڈکمیٹی کے اراکین کاایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کی بلاجوازغیرقانونی گرفتاریوں اورجھوٹے مقدمات پراظہارتشویش
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کے ساتھ جنگی قیدیوں سے بھی بدترسلوک روارکھاجارہاہے
کارکنان پربے رحمانہ تشددکے واقعات میں کئی گرفتارشدگان اپنی جان کی بازی ہارجاچکے ہیں
اورماورائے عدالت قتل کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہواہے 
گذشتہ روزبھی ایساہی ایک واقعہ ملیرسیکٹریونٹ106کارکن جوائنٹ انچارج وقارالدین کے ساتھ پیش آیا،لیگل ایڈکمیٹی کااعلامیہ
چیف آف آرمی اسٹاف ،تمام کورکمانڈرزاورڈی جی رینجرز مذکورہ بالادصورتحال کافوری نوٹس لیں اورکارکنان پربہیمانہ تشددبندکرائیں،اپیل
کراچی:۔۔۔31؍ اگست2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ لیگل ایڈکمیٹی کے اراکین کاہنگامی اجلاس گزشتہ روزمنعقدہواجس میں قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں اورپولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجوازغیرقانونی گرفتاریوں اور گرفتارکارکنان پربے بنیادجھوٹے مقدمات بناکرانہیں بہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے واقعات پرگہری تشویش کااظہارکیا اورکہاہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے معصوم بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں پرغیرانسانی بہیمانہ تشددکاسلسلہ مسلسل جاری ہے اوران کے ساتھ جنگی قیدیوں سے بھی بدترسلوک روارکھاجارہاہے۔اجلاس کے بعدجاری ہونے والے اعلامیئے میں انہوں نے کہاکہ کارکنان پربے رحمانہ تشددکے واقعات میں اکثرگرفتارشدگان اپنی جان کی بازی ہارجاچکے ہیںیاماورائے عدالت قتل کانشانہ بن چکے ہیں جن کی لاشیں ویران مقامات سے ملتی رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ عمل انتہائی افسوسناک ہے کہ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ روزبھی ایساہی ایک واقعہ ملیرسیکٹریونٹ106کارکن جوائنٹ انچارج وقارالدین کے ساتھ پیش آیا جنہیں رینجرز اہلکاروں نے ملیر میں ان کی رہائشگاہ سے 9اگست کواعلیٰ الصبح غیرقانونی گرفتارکیاتھا اورنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاتھاجس کے بعدان کے وقارالدین کے اہل خانہ نے اس غیرقانونی گرفتاری کے بعد ان کی گمشدگی اورفوری بازیابی کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں(ڈبل بینج)پیٹشن دائرکی ہوئی ہے۔انہیں20روزقبل رینجرزنے حراست میں لیا تھا اور29اگست 2015ء کو ATC-1 لنک جج کی عدالت نمبر5میں زیردفعہ4/5ایک پوزیوایکٹ اور(1)23اے سندھ آکہ مبنرایکٹ بحریہ2013ء کے تحت ماڈل کالونی پولیس نے برائے حصول جسمانی ریمانڈپیش کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ وقارالدین کے وکیل نے جب عدالت کی توجہ ان پرالیکٹرک شاکس اوردیگربہیمانہ تشددکے نتیجے میں چلنے پھرنے کے قابل نہ رہنے اور زخموں سے خون رسنے کی جانب دیوائی توعدالت نے ان کے میڈیکل معائنہ اوراگلی تاریخ پرعدالت میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت فرمائی۔اس اعلامیئے یہ بھی کہاگیاہے کہ مہاجروں کے ساتھ امتیازی سلوک بندکیاجائے اورانہیں اس طرح کورٹ میں پیش کیاجائے جس طرح پیپلزپارٹی اوردیگرسیاسی رہنماؤں کوپیش کیاجاتاہے۔آخرمیں لیگل ایڈکمیٹی کے اراکین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف،تمام کورکمانڈرزاورڈی جی رینجرز سے درخواست کی کہ وہ مذکورہ بالادصورتحال کانوٹس لیں اورایم کیوایم پرکارکنان پربہیمانہ تشددبندکرائیں ۔

4/20/2024 4:04:26 AM