Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

احتجاجاً استعفے جمع کروانے والے حق پرست ارکانِ اسمبلی سے پولیس سیکیورٹی واپس لیئے جانے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت


احتجاجاً استعفے جمع کروانے والے حق پرست ارکانِ اسمبلی سے پولیس سیکیورٹی واپس لیئے جانے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت
 Posted on: 8/31/2015
احتجاجاً استعفے جمع کروانے والے حق پرست ارکانِ اسمبلی سے پولیس سیکیورٹی واپس لیئے جانے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت
دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنے پر ایم کیو ایم کے چار منتخب ارکانِ اسمبلی کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید کیاجاچکا ہے 
شہر میں جار ی آپریشن قتل و غارتگری کی کاروائیوں کے باوجود اراکین اسمبلی سے پولیس سیکورٹی کا واپس لینا ایم کیوایم دشمنی ہے
ایم کیو ایم کے مستعفی ہونے والے ارکان اسمبلی کو فی الفور پولیس سیکیورٹی فراہم کی جائے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی:۔۔۔31؍ اگست2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے احتجاجاًاستعفے جمع کروانے والے ارکانِ اسمبلی سے پولیس سیکیورٹی واپس لیئے جانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور اس اقدام کو ایم کیو ایم کے ساتھ جاری ظلم اور امتیازی سلوک کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جب تک استعفوں کی منظوری کاعمل پورانہیں ہوجاتااس وقت احتجاجاًاستعفے جمع کروانے والے حق پرست اراکین اسمبلی نہ صرف اسمبلی کے رکن ہیں بلکہ دیگراراکین اسمبلی کی طرح پولیس سیکیورٹی ان کاآئینی وقانونی حق ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گذشتہ دنوں دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے سابق پارلیمانی لیڈر اور رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کے شدید زخمی ہونے کے بعدسندھ حکومت کی جانب وعدے کے مطابق مستعفی حق پرست ارکانِ اسمبلی کے لئے سندھ پولیس کے دو سپاہیوں کی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جو پہلے ہی ناکافی تھی لیکن گزشتہ روز اچانک بغیر کسی پیشگی اطلاع کے سندھ حکومت کی ہی جانب سے فراہم کی جانے والی سیکیورٹی واپس لے لی گئی جوکہ سندھ گورنمنٹ کی طرف سے کئے جانے والے وعدے کی سراسر خلاف ورزی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے دہشت گردی اوردہشت گردوں کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی جس کی پاداش میں ایم کیو ایم کے چار منتخب ارکانِ اسمبلی رضا حیدر،سیدمنظرامام،ساجدقریشی اورمحترمہ طاہرہ آصف کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر بے دردی سے شہید کیا گیا اسی طرح باقی اراکین اسمبلی کوبھی جان کے شدیدخطرات لاحق ہیں اور آج بھی ایم کیو ایم دہشت گر دی کے خطرات سے دو چار ہے اور ان حالات میں جب کہ شہر میں جار ی آپریشن کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر قتل و غارتگری کی کارروائیاں جاری ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسے حالات میں ایم کیوایم کے اراکین سے پولیس سیکورٹی کا واپس لیاجانا ایم کیوایم دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ مستعفی ارکان اسمبلی تاحال اسمبلی کا حصہ ہیں اور دیگر ارکان اسمبلی کی طرح پولیس سیکیورٹی ان کا بھی آئینی حق ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سندھ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے مستعفی ہونے والے ارکان اسمبلی کو فی الفور پولیس فراہم کی جائے۔

10/1/2016 1:56:58 AM