Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نادرا کے تین سینٹرز بند کرنے کے احکامات کراچی دشمنی کی بدترین مثال ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


نادرا کے تین سینٹرز بند کرنے کے احکامات کراچی دشمنی کی بدترین مثال ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 8/31/2015
نادرا کے تین سینٹرز بند کرنے کے احکامات کراچی دشمنی کی بدترین مثال ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
چیئرمین نادرا نے عائشہ منزل، بلدیہ ٹاؤن اور نیوکراچی میں قائم نادرا کے سینٹرز بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے
بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد نادرا کے سینٹرز بند کرنے کے احکامات قطعی غیرقانونی اورغیرآئینی ہیں
نادرا کے مراکز بند کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیاگیا تو عوام پرامن احتجاج کا استعمال کریں گے
شہریوں کو قومی شناختی کارڈز کی سہولت کی فراہمی کیلئے نادرا کے سینٹرز کو دوبارہ بحال کرایاجائے، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔31، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چیئرمین نادرا کی جانب سے کراچی میں نادرا کے تین سینٹرز بند کرنے کے احکامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو کراچی دشمنی کی بدترین مثال قرادیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چیئرمن نادرا نے کراچی کے علاقہ عائشہ منزل، بلدیہ ٹاؤن اور نیوکراچی میں قائم نادرا کے سینٹرز بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے باعث مذکورہ علاقے کے عوام کو اپنے قومی شناختی کارڈ کے حصول اور تجدید کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیاجاچکا ہے اور قانونی طور پر بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد کراچی کے تین علاقوں سے نادرا کے سینٹرز بند کرنے کے احکامات دینے کا عمل قطعی غیرقانونی اورغیرآئینی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں نادرا کے تین سینٹرز ایسے موقع پر بند کیے جارہے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کی آمد ہے اور شہریوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے قومی شناختی کارڈکی اشد ضرورت ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو حق رائے دہی کے استعمال سے روکنے کیلئے کراچی دشمن عناصر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے واضح کیاکہ اگر کراچی کے تین علاقوں سے نادرا کے مراکز بند کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیاگیا تو عوام نہ صرف پرامن احتجاج کا استعمال کریں گے بلکہ اس عمل کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی ۔رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے پرزورمطالبہ کیاکہ چیئرمین نادرا کے کراچی دشمن اقدامات کافوری نوٹس لیاجائے ، کراچی کے تین علاقوں سے نادرا کے سینٹرز بند کیے جانے کا فیصلہ واپس لیاجائے اور شہریوں کو قومی شناختی کارڈز کی سہولت کی فراہمی کیلئے نادرا کے سینٹرز کو دوبارہ بحال کرایاجائے۔ 

4/26/2024 1:33:47 PM