سید آفتاب احمدکے فاتحہ سوئم میں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی شرکت ، مرحوم کے درجات کی بلندی و مغفرت کیلئے دعا
مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اورجنا ب الطاف حسین کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا
کراچی ۔۔۔30اگست 2015ء
متحدہ بزنس فور م کے رکن سید آفتاب احمد کے فاتحہ سوئم کے سلسلے میں ایصال ثواب کے لئے عسکری V" I " گلستان جوہر میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کااہتمام کیا گیا ، فاتحہ سوئم میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ اور اسلم خان آفریدی نے شرکت کی ۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی ارکان نے مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے جناب الطاف حسین کی جانب سے سید آفتاب احمد مرحوم کے اہل خانہ کو تعزیتی پیغام پہنچایا اور مرحوم کے درجات کی بلندی و مغفرت کیلئے دعا کی۔